کچھی میں امن و امان کے قیام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں ، ٹکری عبدالرزاق بنگلزئی

جمعہ 1 مئی 2015 21:47

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء ) ضلع کچھی کے قبائلی رہنماء ٹکری عبدالرزاق بنگلزئی،وڈیرہ ہاشم ابڑو،آصف راہیجہ ،سفر خان ابڑو،غلام سرور دھرپالی،جان محمد تالپور،صادق جتوئی،محمد عالم لہڑی،میوہ خان بزدار،نور شاہ کہیری و دیگر نے ہے کہ موجودہ ضلعی انتظامیہ کچھی کی جانب کچھی میں امن و امان کے قیام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں ،کچھی کو بدامنی اور راہزنوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے والی کی قوتیں بلاجواز ضلعی انتظامیہ کی مخالفت کرکے اپنی سیاسی دوکاندار چمکانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں کچھی کے عوام رات تو کجا دن میں بھی سفر کرنے سے ڈرتے تھے لیکن موجودہ ضلعی انتظامیہ بلخصوص ڈپٹی کمشنر کچھی احمد علی صدیقی،اسسٹنٹ کمشنر وسیم اختر کی ذاتی کاوشوں کے بدولت کچھی کے امن و امان برقرار ہے جس کے باعث ضلع کچھی کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے انہوں نے کہا کہ کچھی عوام دشمن قوتیں علاقے کے عوام کے سکھ اور چین کی زندگی بسر کرنے سے خائف ہیں جو ایک سازش کے تحت ایماندار اور نڈر ضلعی انتظامیہ کے خلاف پروپگینڈہ کرکے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی کا ہر طبقہ خواہ اس میں تاجر ہوں یا پھر عاجر،اساتذہ ہوں یا طلباء و طالبات،علماء کرام ہوں یاسول سوسائٹی کے لوگ ہوں حتیٰ کہ ہر طبقہ فکر کے لوگ قیام امن کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہیں اور کچھی کے حالات خراب کرنے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں