کوہلو میں ایکسئین بی اینڈ آر ٹو کی من مانیوں کا نوٹس لیا جائے،ممتاز قبائلی شخصیت

تعمیراتی کاموں کے ٹینڈرز کمیشن پر من پسند ٹھیکیداروں کو دینا اقرباء پرور ی کو پروان چڑھانا ہے ، سابق ضلع ناظم اعلیٰ کوہلو میر گل خان مری

جمعہ 22 مئی 2015 21:37

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) ممتاز قبائلی شخصیت و سابق ضلع ناظم اعلیٰ کوہلو میر گل خان مری نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلو میں ایکسئین بی اینڈ آر ٹو کی من مانیوں کا نوٹس لیا جائے،تعمیراتی کاموں کے ٹینڈرز کمیشن پر من پسند ٹھیکیداروں کو دینا اقرباء پرور ی کو پروان چڑھانا ہے ،معیاری کام کرنے والی فرموں کو نظرانداز کرکے ان کا استحصال روکا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعمیرات و مواصلات کے ایکسئین کی جانب سے من مانیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے صحافیوں سے بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور محکمہ تعمیرات و مواصلات کے وزیر سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع کوہلو میں ایکسئین بی اینڈ آر ٹوکی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کرکے اسے فی الفور ٹرانسفر کیا جائے،انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایکسیئن ٹینڈر دفتر کی بجائے گھر میں بیٹھ کر کھولتے ہیں اور من پسند ٹھیکیداروں میں کمیشن پرتقسیم کردیتے ہیں جب کہ کوہلو میں بی اینڈ آر ٹو کی جانب سے کرائے جانے والے تعمیراتی کام بھی غیر معیاری اور ناقص ہیں جو کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے اور معیاری فرمز جو موجودہ ایکسئین کے ہوتے ہوئے ٹینڈرز میں حصہ نہیں لے سکتی ہیں انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ایکسئین کو فی الفور ٹرانسفر کرکے ہونے والے کرپشن کی تحقیقات کرائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں