تحریک انصاف سبی کے زیر اہتمام برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی

ہفتہ 6 جون 2015 18:39

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف سبی کے زیر اہتمام برما میں مسلمانوں کے قتل عام ان کی نسل کشی کے خلاف احتجاجی ریلی ضلعی دفتر سے یوتھ ونگ کے صدر شیخ رشید خجک کی قیادت میں نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنا ں نے شرکت کی شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے احتجاجی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی بلوچستان چوک پر احتجاجی جلسہ عام کی صورت اختیار کر گئی احتجاجی جلسہ عام سے شیخ رشید خجک ، غلام مصطفےٰ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما میں بت پرست طبقے ا ظلم وستم وتشدد عروج پر پہنچ چکا ہے بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام ظلم کی انتہا ہے برما میں ظلم کی دستانیں مسلمانوں کو کچلنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے عرصہ دراز سے برما میں مسلمانوں کو شہید کیا جارہا ہے جس کی دنیا میں کہیں بھی مثال نہیں ملتی برما کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم و بربریت کے خلاف عالی اداروں ،نام نہاد این جی اوز کی مسلسل خاموشی سیاہ باب ہے جو سلام دشمنی کی منہ بولتا ثبوت بھی ہے اقوام متحد سمیت دنیا کا ہرادارہ مسلمانوں کے ساتھ دہرا معیار اپنا رکھا ہے ان اداروں کو دنیا بھر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم دکھائی نہیں دیتے یہ وجہ ہے کہ کشمیر فلسطین شام برما فلپائن تھائی لینڈ میں مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے عالمی ادارے اقوام متحد کا خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مسلم حکمرانوں کی خاموش بھی مسلمانوں کیلئے المیہ سے کم نہیں مقررین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف برما کے مسلمان بھائی سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے برما کے مسلمانوں کی نسل کشی اور ان کو بیدردی کے ساتھ قتل کرنے کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں اورحکومت پاکستان سمیت آو آئی سی اقوام متحد عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے کر ان کی ہر ممکن مدد کی جائے بعدازاں برما میں ظلم وستم کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں