پاکستان گروپ آف جرنلسٹس سبی کے زیر اہتمام سکھر کے ممتاز صحافی شاہد علی کے اغواء کے خلاف احتجاجی مظاہر

ہفتہ 6 جون 2015 18:39

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) پاکستان گروپ آف جرنلسٹس سبی کے زیر اہتمام سکھر کے ممتاز صحافی شاہد علی کے اغواء کے خلاف احتجاجی مظاہرہ صوبائی چیئر مین ڈاکٹر عباس چشتی ہوا احتجاجی مظاہرہ میں سبی کے صدر طاہر عباس ، جنرل سیکر ٹری سید طاہرعلی ، سینئر نائب صدر جاوید بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری ، انفارمیشن سیکر ٹری شہباز خان گورگیج ، راجیش کمار عرف گنگا، حاجی سعید الدین طارق ، سعید احمد شومرو، نیاز احمد نیاز ی ، محمد بابر ، ارشد گجر ، کریم داد سیلاچی باقر علی ، محسن جمالی کے علاوہ دیگر صحافیوں نے شرکت کی شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے احتجاجی مظاہرہ سے ڈاکٹر عباس چشتی، طاہر عباس، جاوید بلوچ، یارعلی گشکوری ، حاجی سعید الدین طارق، سید طاہر علی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ مقامی صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے سازش کے تھٹ سندھ میں صحافیوں کو مختلف بہانوں سے پریشان کرنے کا سلسلہ جاری تھا کہ اب سکھر کے صحافی شاہدعلی کو اغواء کرکے سندھ کے صحافیوں کو مزید مشکلات وپریشانی میں ڈال دیا گیا ہے جس کی ہم ہر فورم پر پرزور کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ آزادی صحافت پر حملہ کسی صورت برادشت نہیں کیا جائے گا دھمکیاں اغواء ہمیں حق کی آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتیں سندھ کے علاقہ ضلع بدین میں پاکستان گروپ آف جنر نلسٹ کے نائب صدر سحر حسین جعفری کو مقامی ایس ایس پی نے کریشن کو بے نقاب کرنے پر ہراسال کرنے اور صحافتی سرگرمیوں کو روکنے کی شدید الفاطوں میں مذمت کرتے ہیں وفاقی وصوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقامی علاقوں میں صحافتی ذمہ داریاں سرانجام دینے واے صحافیوں کے تحفظ کو ممکن بنائیں بدین کے صحافی سحر حسین جعفری کے ساتھ ہونے والے واقعہ کا نوٹس لینے کے ساتھ ساتھ سکھر کے صحافی شاہد علی کو جلد ازجلد بازیاب کرنے میں اپنی ذمہ داری کو پورا کرے بصورت دیگر ملک کے کونے کونے میں صحافیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرے ہو نگے جس کی ذمہ داری سندھ و وفاقی حکومت پر عائد ہوگی ہم مرکزی صدر کاشف بشیر خان مرکزی جنرل سیکرٹری مہر عبدالمتین مرکزی چیئر مین بشیر جان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں