بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے فراری کمانڈرزکا ہتھیار ڈالنے کا سلسلہ جاری

کشمور میں سیکیورٹی فورسز کے سامنے کئی فراری کمانڈرز نے ہتھیار ڈال دیئے باقاعدہ اعلان کوئٹہ میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریب میں کیا جائے گا

منگل 11 اگست 2015 20:07

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے فراری کمانڈرز کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا سلسلہ جاری، کشمور میں سیکیورٹی فورسز کے سامنے کئی فراری کمانڈرز نے ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کردیا ،باقاعدہ اعلان کوئٹہ میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریب میں کیا جائے گا،۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ بلوچستان کے سرحدی پٹی پر دہشت گردی وتخریب کاری کے واقعات میں ملوث مختلف کالعدم تنظیموں کے فراری افراد جن میں عبدالمجید ولد برہ خان ، بابر ولد شیر علی ، عبدالحمید ولد مہران خان ، گل خان ولد شیر علی ، اسلم ولد مہران ، جمعہ خان ولد میر علی ، ظہور ولد محمود، خان گل ولد رحیم بخش، خیر محمد ولد مزرا خان ، حبیب خان ولد میر علی ، ولی اھمد ولد میر علی ، برکٹ علی ولد رحیم داد ، فتح علی ولد برہ خان ، لانا ولد برہ خان ، وارث ولد میر علی ، عبدالقادر ولد دریاخان ، لکھمیر خان ولد امین ، دریا خان ولد رحیم بخش، مندر خان ولد پیر دین ، گل محمد ولد شیر محمد، عبدالنبی ولد پیر دین ، جمعہ خان ولد حضور بخش، سندر خان ولد عالم خان ، رمضان ولد میر علی ، میر ا ولد عالم ، یار محمد ولد برہ خان ، نبی گل ولد علی گل، دل جان ولد برہ کان ، حکیم خان ولد مہران ، گل محمد ولد مزرا خان ،رحیم بخش ولد حضور بخش ،عبدالخالق ولد دریا خان نے کشمور میں خود کو پاک فوج کے حوالے کرکے ہتھیار ڈال دئیے اس موقع پر ہتھیار ڈالنے والوں نے10 عدد ایس ایم جی رائفلز بمعہ31 میگزین900 گولیاں ایک عدد سیون ایم این جی بمعہ4 راؤنڈ2 عدد تھری نائٹ تھری کے علاوہ دیگر اسلحہ بھی جمع کرالیا مقامی سیکیورٹی فورسز نے ہتھیار ڈالنے والے تمام افراد سے قرآن پر ہاتھ رکھ کر ملک وقوم سے وفادرای اور دہشت گردی کی کاروائیوں سے توبہ کرنے کا حلف لیاہتھیار ڈالنے والوں پر مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے پر کئی مقدمات بھی درج ہے تمام ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق مختلف کالعدم بلوچ تنظیموں سے بتایا جاتا ہے واضح رہے کہ ان تما م افراد کے ہتھیار ڈالنے کا باقاعدہ سرکاری اعلا ن کوئٹہ میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریبات میں کیا جائے گا بلوچستان میں حالیہ دورہ وزیر اعظیم میاں نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بلوچستان کو ماڈل و پرامن صوبہ بنانے کیلئے کئے گئے اعلانات سے بھٹکے ہوئے لوگ واپس آکر قومی دھارے میں شامل ہوکر ملک وقوم کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں جس سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں بھی اہم رول پلے ہوگا واضح رہے کہ سخت سیکیورٹی میں تمام افراد کو کوئٹہ کیلئے روانہ کردیا گیا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں