سرائیکی وسیب خطہ میں یوم آزادی شان سے منائے گی ،سانحہ قصور تحت لاہور کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،واقعہ میں ملوث عناصر کو عبرت کا نشان بنایا جائے،نیشنل سرائیکی پارٹی کی چیئر پرسن ساجدہ احمد لنگاہ کا پارٹی اجلاس میں خطاب

منگل 11 اگست 2015 20:10

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) نیشنل سرائیکی پارٹی کی چیئر پرسن ساجدہ لنگاہ نے کہا ہے کہسرائیکی وسیب خطہ میں یوم آزادی شایان شان سے منائی جائے گی ، غریبوں مریضو ں اور جیلوں میں قید افراد میں مٹھائیاں تقسیم کریں گے ،سانحہ قصور تحت لاہور کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی تمام ذمہ داری پنجاب کے نااہل حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے ، واقعہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے نشان عبرت بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

منگل کو تفصیلات کے مطابق نیشنل سرائیکی پارٹی کا اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئر پرسن بنت سرائیکستان محترمہ ساجدہ احمد لنگاہ ہوا اجلاس میں مرکزی کوارڈینیٹر منصور بلوچ، مرکزی وومن ونگ کی صدر آصفہ بلوچ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات امجد بلوچ فوکل پرسن ثاقب ، لاریب ملک ، شہزاد مرتضیٰ ، عماد احسن کے علاوہ سرائیکستان وسیب کے مختلف یونٹ کے عہدیداروں و ممبران نے شرکت کی اجلاس میں یوم پاکستان کو شایاں شان سے منانے سانحہ قصور اور سیلاب کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اجلاس میں منصور بلوچ نے یوم پاکستان کی تیاریوں کے حوالے سے آصفہ بلوچ نے خواتین کے مسائل مشکلات ، امجد بلوچ و ثاقب نے قصور میں معصوم بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ھوالے سے آگہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بنت سرائیکستان محترمہ ساجدہ احمد لنگاہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی وسیب خطہ میں یوم آزادی شایان شان سے منائی جائے گی ہم ایک زندہ قوم ہیں یوم پاکستان کو جوش وجروش سے منا کر ملک سے محبت کا ثبوت دینگے انہوں نے کہا کہ اکابرین کی طویل جدوجہد کے بعد پاکستان وجود میں آیا دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملاکر ملک کا دفاح کریں گے نیشنل سرائیکی پارٹی یوم پاکستان کی مناسبت سے تمام مرکزی ضلعی ومقامی سلح پر قومی پرچم لہرانے کی پروقار تقریبات کا انعقاد کرے گی غریبوں مریضو ں اور جیلوں میں قید افراد میں مٹھائیاں تقسیم کریں گے مرکزی و مقامی سلح پر دفاتر میں چراغاں بھی کیا جائے گا اور وطن سے محبت کا اظہار کریں گے انہوں نے کہا کہ تحت لاہور صرف لاہور تک ہی محدود ہیں پنجاب کی عوام کئی مسائل کا شکار ہے دو وقت کی روٹی بے روزگاری مہنگائی غربت سے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں سانحہ قصور تحت لاہور کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں جس کی تمام ذمہ داری پنجاب کے نااہل حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے قصور میں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی اور ان کی وڈیوز نے پوری قوم کا سرشرم سے جھکادیا ہے نیشنل سرائیکی پارٹی حکام بالا سے مطالبہ کرتی ہیں کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے منظر عام پر لایا جائے اور ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے اجلاس میں پنجاب میں تباہ کن سیلاب کی تباہیوں کے باوجود پنجاب کے حکمران خواب خرگوش میں میں سوئے ہوئے ہیں متاثرین کی مدد کیلئے پاک افواج کے سوا اور کوئی بھی ادارہ نظر نہیں آتا انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسبت کی عوامکو اس مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے متاثرین نے جس طرح قدرتی آفات کا مقابلہ ہمت وصبر سے کیا ہے ہم ان کے جذبے کی قدر کرتے ہیں نیشنل سرائیکی پارٹی کی سیاست عوام کی خدمت ہیں ہم عوام کے خادم ہیں وسائل میں رہ کر عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے بلارنگ نسل جدوجہد کرہے ہیں اجلاس میں تمام عہدیداروں ممبران کو ہدایات کی کہ وہ یوم پاکستان کی تقریبات میں شامل ہوکر وطن سے محبت کا اظہار کریں متاثرین سیلاب کی ہر ممکن مدد کریں اجلاس میں اہم فیصلے بھی کئے گئے جبکہ پاک افواج کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا بعدازان سانحہ قصور کے واقعہ کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں