14اگست بھر پوراور شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، میر سہیل الرحمن بلوچ

پوری قوم یوم آزادی شایان شان طریقے سے منا کر یہ ثابت کر دے ، پاکستانی قوم زندہ اور بہادر قوم ہے ، ڈپٹی کمشنر سبی

منگل 11 اگست 2015 21:30

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء ) ڈپٹی کمشنر سبی میر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ 14اگست یوم آزادی کے دن سبی سمیت گردونواح میں بھر پوراور شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی شہر کو سبز ہلالی پرچم و جھنڈیوں سے سجایا اور اہم سرکاری عمارتوں کوچراغا ں کیا جائے گا پوری قوم یوم آزادی شایان شان طریقے سے منا کر یہ ثابت کر دے کہ پاکستانی قوم زندہ اور بہادر قوم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگست کا مہینہ تجدید عہد کا مہینہ ہے یہ ماہ خوشیوں اور مسرتوں کا پیام لیکر آتا ہے انہوں نے کہاکہ مادر وطن ہم سب کی شان آن اور جان ہے وطن عزیز کے استحکام تعمیر و ترقی اور پائیدار امن کیلئے پوری قوم کو ایک سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کر نے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ 14اگست کے حوالے سے سبی کو سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیوں سے مکمل طورپر سجایا جائے گا اہم سرکاری عمارتوں پر چراغا ں کرنے اور شہر کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا گیا ہے شہری یوم آزادی بھرپور اور قومی جذبے کے تحت منانے اور زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں