جدید صدی میں تعلیم ہی قوموں کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے ، کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس برگیڈیئر سید احسن رضا زیدی

منگل 25 اگست 2015 19:19

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس برگیڈیئر سید احسن رضا زیدی نے کہا ہے کہ جدید صدی میں تعلیم ہی قوموں کی ترقی خوشحالی کی ضامن ہے ضلع سبی میں ایف سی کی جانب سے تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور بچوں کو جدید طریقوں سے تعلیمی و تربیت کی فراہمی میں لیففٹینٹ کرنل علمدار شہید ایف سی پبلک اسکول سبی کے قیام سے علاقہ میں تعلیم کی ترقی کیلئے نئی راہیں متعین ہوجائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسکول کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے اساتذہ کرام ،والدین اور آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل میجر محمد آصف شہزاد، میجر رانا شاہد ریاض ، میجر سلیمان سعید ، لیففٹینٹ امان اﷲ ، اکاؤنٹ آفیسر طارق محمود، پی اے محمد الیاس کے علاوہ اساتذہ کرام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

برگیڈیئر سید احسن رضا زیدی نے کہا کہ بچوں اور معاشرے کا مستقبل محنتی اساتذہ کرام سے وابستہ ہے معاشرے کا محسن استاد ہوتا ہے جو معاشرے کو بہترین تعلیم وتربیت فراہم کرتا ہے اساتذہ کرام اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکرلیففٹینٹ کرنل علمدار شہید ایف سی پبلک اسکول کا تعلیمی معیار کو بلند کرتے ہوئے مستقبل کے ہونہار بچوں کی بہترین تربیت کرتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت کرتے ہوئے سبی کی پسماندگی کا خاتمے کریں گے اور نئی نسلوں کیلئے راہ ہموار کرنے میں اپنا رول ادا کریں گی انہوں نے کہا کہ آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن کی ولولہ انگیز قیادت اور بلوچستان کو ترقی کی راہ ہر گامزن کرنے کی کاشوں میں ایک کاوش ضلع سبی میں ایف سی اسکول کا قیام بھی ہے فرنٹیئیرکور بلوچستان جہاں عوام کی جان ومال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کررہی ہے وہاں بلوچستانب کے کونے کونے میں اسپورٹس کی سرگرمیوں کے علاوہ صحت پینے کے صاف پانی اور تعلیم کی فراہمی ممکن بنا رہی ہے ضلع سبی میں اسکول کے قیام کا مقصد بہترین ماحول میں معیار ی تعلیمی درس گاہ کی فراہمی ہے تاکہ ہماری معصوم نسل پہلی اسٹیج سے بہتر تربیت حاصل کرسکے اسکول میں تمام سہولیات موجود ہے جو ایک مثالی درس گاہ میں ملتی ہے سبی میں سبی سکاؤٹس کے زیر اہتمام ورچوئل یونیورسٹی کمپاس میں چار سالہ بیچلر ڈگری ،دو دسالہ بیچلرز پروگرامز مختلف ماسٹرز ڈگریز کے علاوہ زبانوں میں مہارت حاصل کرنے کیلئے کورسز بھی کرائے جارہے ہیں جس کا مقصد بھی سبی کے تعلیمی معیار کو بلند اور بہتر کرنا ہے۔

برگیڈیئرسید احسن رضا زیدی نے لیففٹینٹ کرنل عملدار شہید ایف سی پبلک اسکول کے پرنسپل سمیت تمام اساتذہ کرام کو بچوں کی تعلیم وتربیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں میں غفلت و لاپرائی نہ کی جائے وسائل میں رہ کر اساتذہ کرام کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام سہولیات کی فراہم ممکن بنائیں گے اس موقع پر پرنسپل میجر محمد آصف شہزاد نے اسکول کے حوالے سے تفصیلی آگہی بھی فراہم کی اس موقع پر تمام آفیسران نے ایف سی پبلک اسکول کا تفصیلی معائنہ بھی کیا قبل ازین برگیڈیئر سید احسن رضا زیدی نے اسکول کی تختی کی نقاب پوشی کرکے لیففٹینٹ کرنل عملدار شہید ایف سی پبلک اسکول کا افتتاح بھی کیا واضح رہے کہ اسکول میں تعلیم وتربیت کاآغاز یکم ستمبر2015 سے شروع ہوگا پلے گروپ سے پنجم تک داخلے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں