صوبے کے امن و امان کو یقینی بنانے میں صوبے کے غیوراقوام کا اہم کردار ہے،میجر جنرل شیرافگن

جنگیں فوجیں نہیں قومیں لڑتی ہیں،دہشتگردوں کے آخری کمین گاہ کے خاتمہ تک ایف سی اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی،آئی جی ایف سی بلوچستان

ہفتہ 12 ستمبر 2015 22:29

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء ) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن نے کہا ہے کہ صوبے کے امن و امان کو یقینی بنانے میں صوبے کے غیوراقوام کا اہم کردار ہے،جنگیں فوجیں نہیں البتہ قومیں لڑتی ہیں،دہشت گردوں کے آخری کمین گاہ کے خاتمہ تک ایف سی اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی،عوام کے جان ومال اور عزت و آبروکی حفاظت کو ایف سی ہر صورت یقینی بنائے گی،بلوچستان کے امن کی خاطر ایف سی کے 600جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا جبکہ دو ہزار سے زائد زخمی ہوئے،قربانیوں میں قوموں کی بقاء مضمر ہے،لیویز فورس اور پولیس فورس کو فوج اور ایف سی کی طرح تربیت کی ضرورت ہے،سبی میں ایف سی کی جانب سے تعلیمی اداروں کے قیام سے تعلیمی انقلاب برپاء ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی کے ایک روزہ مختصراً دورہ کے دوران قبائلی عمائدین معتبرین اور آفیسران سے خطاب میں کیا، اس موقع پر کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس برگیڈئر احسن رضا زیدی،لیفٹیننٹ کرنل احمد رضا خٹک،میجر سلیمان سعید،صوبیدارامان اﷲ،محمد الیاس ،ڈی پی او سبی میر انور کھیتران،قبائلی عمائدین میر اسماعیل چھلگری،حاجی میر صاحب جان مری،میر نثار احمد کھوسہ و دیگر بھی موجو د تھے، قبل ازیں آئی جی ایف سی بلوچستان لیفٹیننٹ میجرجنرل شیر افگن نے سبی اسکاؤٹس ہیڈ کوآرٹر میں ایف سی کے جوان سے دربار میں خطاب کیا جبکہ بعد ازاں ایف سی کی جانب سے قائم اسکول کا بھی تفیصلی معائنہ کیا،اس موقع پرلیفٹیننٹ میجر جنرل شیر افگن نے کہا کہ صوبے میں امن قائم کرنے کے لیے ایف سی کی قربانیاں قابل ستائش ہیں اور امن و امان کے قیام کو ممکن بنانے میں صوبے کی غیوراقوام ،قبائلی عمائدین و معتبرین کے کلیدی کردار سے انکار بھی ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ایف سی کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر امن کی فضاء کو بحال رکھا ہے جوانتہائی قابل ستائش ہے قومی تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایف سی کے 600سے زائد جوان پاکستان ریلوئے لائن ،بجلی کی ٹرانسمیشن لائن سمیت دیگر تنصیبات پر تعینات کیئے گئے ہیں جو قومی تنصیبات سمیت قومی شاہراہوں پر سفر کو محفوظ بنانے کے لیے بھی کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ میدان جنگ میں افواج ضرور لڑتی ہیں لیکن اصل میں جنگ کی فتح قوم کی دعاؤں اور تعاون ہی سے ممکن بنتی ہے اور بلوچستان میں جاری شورش کے خاتمہ ،دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کے خاتمہ کو صوبے کے عوام نے قومی یکجہتی کا اظہار کرکے ممکن بنایا ہے انہوں نے کہا کہ ایف سی عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی اور دہشت گردوں کی آکری کمین گاہ کے خاتمہ تک سرچ آپریشنز کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ پہاڑوں پر لڑنے والے اب یہ سمجھ چکے ہیں کہ یہ جنگ ان کی نہیں بلکہ کسی اور کے مفادات کو تسکین پہنچانے کی ہے لہٰذا پہاڑوں پر لڑنے والے اب ہتھیار ڈال کر قومی دھارئے میں شامل ہو رہے ہیں جو کہ ایک نیک شگون ہے اور ہتھیار ڈالنے والوں کو ایف سی خوش آمدید کہتی ہے انہوں نے کہا کہ آج بھی صوبے کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں عوام کا معیار زندگی انتہائی خراب ہے جبکہ بیرون ملک بیٹھے چند افراد جو اپنے مفادات کی خاطر معصوم لوگوں کو گمراہ کرکے انہیں ہتھیار اٹھانے پر مجبور کررہے ہیں ان کے اپنے بچے بیرون ممالک میں تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں اور زندگی کی تمام آسائشوں سے استعفادہ حاصل کررہے ہیں انہی لوگوں نے صوبے کے عوام کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا اور یہاں کے عوام کے لیے تعلیم سمیت بنیادی سہولیات کے دروزائے ہمشہ کے لیے بند کردیئے تھے انہوں نے کہا کہ ایف سی امن و امان اور عوام کے تحفظ کے علاوہ صوبے کے عوام کے لیے علم کا ایک نیا باب کھولا ہے جس کے تحت ایف سی کی جانب سے معیاری تعلیمی ادارئے قائم کیئے گئے ہیں جن سے صوبے کی نئی نسل اپنے مستقبل کو محفوظ بنا کر نکلے گی انہوں نے مزید کہا کہ ایف سی صوبے میں بے گناہ لوگوں کے خلاف قطعی کوئی آپریشن نہیں کررہی ہے البتہ ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا جبکہ پکڑئے جانے والے دہشت گردوں کے خاندان کے افراد کے لیے بھی کسی قسم کی کوئی مشکلات پیدا نہیں کررہی ہے ہر خاندان میں اچھے اور برئے لوگ موجود رہتے ہیں برئے لوگوں کی سزاکسی بے گناہ کو نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ لیویز فورس اور پولیس فورس ملک کے ادارئے ہیں جسے وقت کے تقاضوں کے مطابق تربیت اور سہولیات سے لیس کرنا ناگزیر ہے جبکہ لیویز فورس اور پولیس فورس کی تربیت بھی ایف سی اور افواج پاکستان کی طرح کی ہونی چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام ترقی و خوشحالی کے خواہاں ہیں جو گزشتہ ایک دہائی سے جاری تشددزدہ ماحول سے اکتا چکے ہیں اور امن کے اس سفر کو ایف سی اورصوبے کے عوام مل کر اپنی منزل تک پہنچائیں گے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں