بلوچستان، 7 فراریوں نے ہتھیار ڈال دئیے

جمعرات 17 ستمبر 2015 14:50

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) بلوچستان میں مختلف کالعدم علیحدگی پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 7 فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کر لی ۔ تمام فراریوں نے ملکی وفاداری کا حلف اٹھایا اور مستقبل میں ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے کے عزم کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سبی میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بلوچستان کی مختلف کالعدم علیحدگی پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 7 فراریوں نے جمعہ خان کی سربراہی میں ڈی آئی جی انتظار حسین کے آگے ہتھیار ڈال ردیئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انتظار حسین نے تمام فراریوں سے ملکی وفاداری کا حلف لیا اور فراریوں نے ماضی میں کی گئی غلطیوں کو مستقبل میں نہ دہرانے کا اظہار کیا اور تعمیر و ترقی میں پورا پورا حصہ ڈالنے کے عزم کا اظہار کیا۔فراریوں کے سربراہ جمعہ خان نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے خلاف گمراہ کیا گیا تھا جس کی قوم اور پاکستانیوں سے معافی مانگتے ہیں اور آئندہ پاکستان کے دفاع کے لئے اپنی جانیں بھی قربان کر دیں گے ۔اس موقع پر ڈی آئی جی انتظار حسین نے فراریوں کو قومی دھارے میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ قومی دھارے میں شمولیت خوش آمدید کہا ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں