سبی جیل کے قیدیوں کے ہیپا ٹائٹس اے ،بی اور سی کے ٹیسٹ جلد از جلد کرواکر ان کا علاج معالجہ کیا جائے، جسٹس ہاشم کاکڑ

قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں،صحت و صفائی پر خصوصی توجہ ،مقدمات جلد نمٹائے جائیں،جیل کو عقوبت خانہ بنانے کی بجائے اصلاح کا گہوارہ بنایا جائے،ڈسٹرکٹ جیل سبی کے دورے کے دوران گفتگو

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 19:01

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء ) بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا ہے کہ جیل کے قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں،قیدیوں کی صحت و صفائی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے،جیل میں مقید قیدیوں کے مقدمات جلد نمٹائے جائیں،جیل کو عقوبت خانہ بنانے کی بجائے اصلاح کا گہوارہ بنایا جائے،جیل کے قیدیوں کے ہیپا ٹائٹس کے ٹیسٹ کرواکر انہیں موضی مرض سے بچایا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل سبی کے دورہ کے دوران بات چیت میں کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سبی راشد محمود،انسداد دہشت گردی کے جج رفیق لانگو،کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ،ریجنل پولیس آفیسر انتصار الحسین جعفری،ڈپٹی کمشنر نورالحق کاکڑ،سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نوید الیاس،ایڈیشنل سیشن جج سبی ظہور لانگو،ایڈیشنل سیشن جج ڈھاڈر یوسف کاکڑ،سول جج سبی عنایت اﷲ کاکڑ،جوڈیشل مجسٹریٹ ڈھاڈر جنیدنواز مرغزانی،جو ڈیشل مجسٹریٹ سبی ون لائمہ محی الدین ،جوڈیشل مجسٹریٹ بختیار آبادڈومکی وسیلہ کاکڑ،ایکسیئن ایری گیشن محمد اکبر کھوسہ،ایکسئین بی اینڈآر بشیر ناصر،ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میر عبدالحمید مری،ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیمات یحییٰ مینگل، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر میر دین محمد مری ،ایم ایس ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سید غلام سرور ہاشمی،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی محمد خان سیلاچی،چیئر مین حاجی داؤد رند ،ایس ڈی او واپڈا غلام مجتبیٰ رند،اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل محمد اکبر ابڑو،طاہر ڈومکی،ثنا ء اﷲ گشکوری ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک جان محمد صافی،ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ،ایس ایچ او جاوید کھوسہ ، فاریسٹ آفیسر علی داد گشکوری سمیت دیگر ضلعی آفیسران بھی موجود تھے،قبل ازیں سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نوید الیاس نے جسٹس محمد ہاشم کاکڑ کو ڈسٹرکٹ جیل سے متعلق مسائل اور سیکورٹی انتظامات کے بارئے آگاہ کیا ،اس موقع پر جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے کہا کہ قیدی بھی ہماری طرح انسان ہیں جن کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھا جائے جبکہ جیل میں قیدیوں کی اصلاح کے لیے عملی طور ٹھوس اقدامات اٹھاکر انہیں معاشرئے کا کارآمد شہری بنانا چاہیے تاکہ وہ جیل سے باہر جانے کے بعد ایک شریف اور مہذب شہری کی طرح اپنی زندگی کا آغاز کرئے ،انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں مقید قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ قیدیوں کے کھانے پینے اور ان کی صحت و صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے،اس موقع پر انہوں نے قیدیوں کے لیے پینے کے صاف پانی کے لیے 07واٹرٹینک فلٹر پلانٹ لگانے کی بھی ہدیات جاری کی،جبکہ قیدیوں کی صحت سے متعلق ایم ایس ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سید غلام سرور ہاشمی کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے قیدیوں کے ہیپا ٹائٹس ائے ،بی اور سی کے ٹیسٹ جلد از جلد کرواکر ان کا علاج معالجہ کیا جائے اور جیل کو ہیپاٹائٹس فری قرار دیا جائے،اس موقع پر جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے ایک قیدی کی سزا مکمل ہونے کے بعد جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث سزا کاٹنے والے قیدی کا جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرکے اس کی رہائی کے احکامات جاری کیئے ،دریں اثناء جسٹس ہاشم کاکڑ نے جیل کے مختلف شعبوں جن میں اسکول،ڈسپنسری ،لنگر خانہ کے علاوہ قیدیوں کی ان کے رشتے داروں سے ملاقات کرانے کے انٹرکام روم کا بھی معائنہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں