عوام کی جو توقعات ہم سے وابستہ تھیں اختیارات نہ ملنے کی وجہ سے ان پر پانی پھر ہے، محمد علی محمد حسنی یونین کونسلر مرغزانی

جمعہ 16 اکتوبر 2015 19:15

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء ) یونین کونسل مرغزانی کے کونسلر محمد علی محمد حسنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں کے اختیارات پر قبضہ کرکے انہیں مفلوج بنا دیا ہے بلدیاتی اداروں کو آئین میں دیئے گئے اختیارات کی منتقلی نہ ہونا بدنیتی پر مبنی ہے،مقامی حکومتوں کے قیام کے دعویدار صوبائی حکومت بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنانے کے لیے عملی طور پر ٹھوس اقدامات اٹھائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل مرغزانی کے مقامی افراد کے وفد سے بات چیت میں کیا،انہوں نے کہا کہ اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے بلدیاتی نمائندئے بے بس ہیں اور عوام سے کیئے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنانے میں ناکام ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی جو توقعات ہم سے وابسطہ تھیں اُن پر اختیارت کی درست معنوں میں منتقلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی پھر چکا ہے اور عوام بلدیاتی نظام اور اس سے وابسطہ بلدیاتی نمائندوں سے مایوس ہوتے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت سے سرشار ہیں اور عوامی خدمت کا جذبہ لے کربلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا تاکہ عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کرسکیں لیکن بدقسمتی کے ساتھ صوبائی حکومت کی جانب سے اختیارات کی منتقلی نہ ہونا بدنیتی کا ثبوت ہے جبکہ مقامی حکومتوں کے قیام اور اختیارات کی عدم منتقلی سے جمہوری عمل بھی ادھورا رہ چکا ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے دعوئے دار صوبائی حکومت یہ راگ الاپتے نہیں تھکتی ہے کہ ملک بھر میں سب سے پہلے ہم نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرواکر بڑا تیر مارا ہے لیکن اختیارات کی عدم منتقلی جمہوریت کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہے اور حکومتی دعوئے ہوا میں اڑ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر جمہوری عمل کو مکمل کرنا ہے تو بلدیاتی اداروں کو اختیارات ہنگامی بنیادوں پر منتقل کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں