مری معاہدہ اقتدار کی رسی کشی کے سوا کچھ نہیں، بلوچستان کے عوام بہت سے مسائل کا شکار ہے ،مسلم لیگ (ن) ہویا نیشنل پارٹی کی حکومت کسی کوبلوچستان کی عوام سے کوئی سرو کار نہیں ،پہاڑوں اور ملک سے باہر جانے والوں کے ساتھ بامقصد مذکرات پی ٹی آئی ہی کر سکتی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی چیف آرگنائزرسابق وفاقی وزیرسردار یار محمد رند کی گفتگو

منگل 17 نومبر 2015 22:57

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی چیف آرگنائزرسابق وفاقی وزیر رند قبائل کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہا کہ مری معاہدہ اقتدار کی رسی کشی کے سوا کچھ نہیں بلوچستان کی عوام آج بھی مسائل کا شکار ہے مسلم لیگ ن ہویا نیشنل پارٹی کی حکومت کسی کوبلوچستان کی عوام سے کوئی سرو کار نہیں پہاڑوں اور ملک سے باہر جانے والوں کے ساتھ بامقصد مذکرات پی ٹی آئی ہی کر سکتی ہے آنے والے انتخابات میں عوام کے ووٹوں کی مدد سے اسمبلیوں میں آکر اسلام آباد مے بلوچستان کا مقدمہ لڑیں گے ساحل وسائل پر اختیارات کی بات کرنے والے اقتدار میں آکر سب کچھ بھول بیٹھے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاکر ماڑی ڈھاڈر میں قومی خبر رساں ادارے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔

(جاری ہے)

17 نومبر۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرقاسم خان سوری ، میر ہاشم خان شاہوانی ،دوست محمد مغری کے علاوہ ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے صدر میر جاوید بلوچ، جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری، نائب صدر حاجی سعید الدین طارق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر عباس، فنانس سیکرٹری سید طاہر علی، سینئر صحافی کامران احمد ، مچ کے سینئر صحافی مسعود بلوچ، ڈھاڈر کے صحافی فرید احمد کے علاوہ دیگر قبائلی سماجی سیاسی شخصیات بھی موجود تھے چیف آف رند سردار یارمحمد رند نے کہا کہ مری معاہدہ اقتدار کی رسی کشی کے سوا کچھ نہیں دھائی سالوں میں نیشنل پارٹی کے حکومت کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہے مسلم لیگ کی حکومت آنے سے بلوچستان میں کوئی فرق نہیں پڑے گا اور نہ ہی کوئی انقلاب آئے گا میاں صاحب کی حکومت ہو یا کسی اور کی بلوچستان کے حوالے سے ان کی کوئی سوچ فکر نہیں ساحل وسائل کی بات کرنے والوں نے صرف اقتدار کے مزے لوٹے آج تک عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہوسکی ساحل وسائل بلوچستان کی محرومیاں مشکلات مسائل اس وقت نظر آتے ہیں جب اقتدار میں نہیں ہوتے اقتدار میں آنے کے بعد بلوچستان کے تمام مسائل نظروں سے اوجھل ہوجاتے ہیں صرف اقتدار کا نشہ طاری ہوجاتا ہے ایک سوال پر سردار یار محمد رند نے کہا کہ تین سال گزرنے کے بعد آب جلاوطن بلوچ یار آرہے ہیں بلوچستان کے مسائل کا حل صرف پی ٹی آئی کے پاس ہے پی ٹی آئی ہی ہوگی جو ناراص دوستوں کو راضی کرکے بلوچستان کی تعمیر ترقی خوشحالی اور مسائل کا خاتمہ کرے گی اوربلوچستان کے مسئلہ کو حل کریں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو ذمہ داریاں دیں ہیں ان کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر پورا کروں گا پارٹی الیکشن اور کارکناں کے مسائل کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے کونے کونے میں پاکستان تحریک انصاف کو فعال منظم کریں گے جبکہ بلوچستان بھر میں تمام آرگنائزر ڈپٹی آرگنائزر سمیت تمام عہدے ختم کردئیے گئے جلد ہی بلوچستان میں صوبائی سلح پر عارضی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کروں گا جو دوماہ کے اندر اندر پارٹی انتخابات مکمل کرے گی اور چھ ماہ کے اندار اندر بلوچستان کے ہر چھوٹے بڑے شہروں دیہاتوں میں پارٹی کا سیٹ آپ قائم ہوگا تاکہ آنے والے انتخابات میں حصہ لے کر بلوچستان کے سلگتے مسائل کا حل ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان قبائل کا گلدستہ ہیں جس میں ہر رنگ نسل قوم قبیلے کے جانباز بہادر جفاکش مہمان نواز لوگ ایماندار لوگ موجود ہیں پی ٹی آئی میں بلوچستان کے ہر قوم قبیلے رنگ ونسل کے لوگ شامل ہیں جن کی تربیت کرنا ہمارا مقصد ہیں بلوچستان پی ٹی آئی میں کسان ونگ قیام کریں گے جو مزدوروں کسانوں محنت کشوں کی آواز بنائے گا اور کسان ونگ کو مکمل فعال کریں گے میری خواہش ہے کہ بلوچستان کا مثالی امن بحال ہو اور باہر جانے والے محنتی افراد بلوچستان میں آکر عوام کی خدمت کریں کیونکہ باہر جانے والوں کا مستقبل بلوچستان ست وابستہ ہے سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے اگر بلوچستان کے ساحل وسائل کو درست انداز سے استعمال کیا جائے تو پاکستان کو کبھی کسی بیرونی ممالک سے امداد کی ضرورت نہیں پڑ سکے گی صوبائی چیف آرگنائز ر سردار یار محمد رند نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں آنے والوں کیلئے دروازے کھلے ہیں لیکن چور ڈا، کریشن میں ملوث لوگوں کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں بلوچستان میں نئے پاکستان کیلئے عمران خان کے وڑن کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں