ریل کی ترقی اور مزدور کی خوشحالی تک ریلوئے پریم یونین کی جدوجہد جاری رہے گی، ارشد یوسفزئی

ریل کا چکہ چلانے میں محنت کشوں کی کاوشوں سے انحراف ممکن نہیں ہے،ریلوئے سمیت کسی بھی قومی اداروں کی نجکاری قبول نہیں،صوبائی صدر پاکستان ریلوے پریم یونین

بدھ 6 جنوری 2016 17:47

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) پاکستان ریلوئے پریم یونین کے صوبائی صدر ارشد یوسفزئی نے کہا کہ ریل کی ترقی اور مزدور کی خوشحالی تک ریلوئے پریم یونین کی جدوجہد جاری رہے گی،مزدور اپنے حقوق کے حصول کی خاطر اپنی صفوں میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں،ریل کا چکہ چلانے میں محنت کشوں کی کاوشوں سے انحراف ممکن نہیں ہے،ریلوئے سمیت کسی بھی قومی اداروں کی نجکاری قبول نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی جانے سے قبل سبی ریلوے اسٹیشن پر صحافیوں اور کارکنوں سے بات چیت اور خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عبدالرحمن میر داد خیل ،قدرت اللہ بڑیچ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

،انہوں نے کہاکہ ریلوئے ملک کی اکائیوں کو آپس میں ملانے کے لیے سنگ میل کا کردار ادا کرہا ہے اور ریل کی ترقی میں محنت کش مزدوروں کا کردار صف اول کا رہا ہے ا ن کی شب و روز محنت اور کاوشوں کی بدولت ریل کا چکہ چل رہا ہے اور ریلوئے نظام مستحکم ہے لیکن ریل کا مزدور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ملازمین کی آٹے میں نمک کے برابر تنخواہیں ملازمین کے مسائل میں اضافے کا سبب ہے ،جبکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ملازمین کا جینا دوبھر کردیا ہے حکومت وقت کو چاہیے کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرکے ملازمین کے مسائل میں کمی لائے انہوں نے کہا کہ ملازمین کی رہائشی کالونیوں کے درپیش مسائل بھی فوری حل کیئے جائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوئے پریم یونین ملازمین کے حقوق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے اور مزدوروں کو چاہیے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کی خاطر ریلوئے پریم یونین کے قائدین کے ہاتھ مضبوط بنائیں تاکہ مزدوروں کے مسائل اتحاد و اتفاق کی قوت کے ذریعے حل کیئے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں