قومی تنصیبات کو نقصان پہچانے والے تر قی کے عمل کو نہیں روک سکتے ،نواب ثناء اللہ خان زہری

جمعرات 3 مارچ 2016 16:40

سبی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ قومی تنصیبات کو نقصان پہچانے والے تر قی کے عمل کو نہیں روک سکتے ،ہماری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رہے گا،حکومت اور عسکری قیادت دہشت گردی کے خلاف ایک پیچ پر متحد ہیں،صوبے میں امن اومان قائم کرنے پر ایف سی،پاک آرمی ،اور پویس کو سلام پیش کرتا ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں سبی ٹو ہرنائی ریلوے ٹر یک کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،قبل ازیں و زیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سبی ٹو ہرنائی ریلوے ٹریک کا افتتاح کیا،اس موقع پرگور کمانڈر بلوچستان عامر ریاض ، آئی جی ایس سی بلوچستان شیر افگن،چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ،پی ڈی ریلوے محمد عارف سمیت صوبائی وزراء دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ آج فخر کی بات ہے کہ میں نے سبی ٹو ہرنائی ریلوے ٹریک کی افتتاح کی ہے اور سبی ٹو ہرنائی ریلوے کو بحال کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اس کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہچایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ آج صوبے میں امن ایف سی،پاک آرمی ، پویس،اور خفیہ اداروں کی بدولت قائم ہوئی ہے جن کو سلام پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ قومی تنصیبات کو نقصان پہچانے والے تر قی کے عمل کو نہیں روک سکتے ،ہماری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رہیانہوں نے کہا کہ نام نہاد آزادی کے نام پر لڑنے والوں،بے گناہوں کو شہید کرنے والوں اور قومی تنصیبات کو نقصان پہچانے والے والوں کو میں دہشت گر د ہی کہوں گاانہوں نے کہا کہ حکومت کو کمزور کرنے والے غلط فہمی کے شکار ہیں ،حکومت اور عسکری قیادت دہشت گردی کے خلاف ایک پیچ پر متحد ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی ہے اب وہ آخری ہچکیاں لے رہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں