سبی و گرد و نواح میں بجلی چوروں ،نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ،35افراد گرفتار

بدھ 18 مئی 2016 19:40

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء ) سبی شہر اور گرد و نواح میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ،35افراد گرفتار ،لاکھوں روپے جرمانہ ،بجلی چوروں کے خلاف آپریشن رواں ماہ جاری رہے گا ایس ڈی او واپڈا میر مجتبیٰ رند کا اسپیشل مجسٹریٹ میر امام داد بگٹی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق چیف کیسکو بلوچستان میر رحمت بلوچ کے احکامات کی روشنی میں ایس ای واپڈا میر علی دوست مگسی کی نگرانی میں اسپیشل مجسٹریٹ میر امام داد بگٹی پر مشتمل ٹیم جس میں ایس ڈی او واپڈا میر مجتبیٰ رند ،لائن سپرنٹنڈنٹ میر جلال خان ،میر ایوب مری ،میر اسحاق بنگلزئی ،شاہد امان گشکوری،سہیل احمد ،زاہد گشکوری پر مشتمل ٹیم نے سبی شہر اور گرد و نواح میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیاہے گرینڈ آپریشن کے دوران چھاپہ مار ٹیم نے ابتک 35افراد کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے جرمانہ کیا جبکہ سینکڑوں غیر قانونی ایئر کنڈیشن کے کنکشن منقطع کرکے درجنوں خراب اور بند میٹر اتار لیے جبکہ عدم ادائیگی کے باعث کیسکو ٹیم نے درجنوں کنکشن کاٹ دیے اس موقع پر گرینڈ آپریشن کے سلسلے میں ایس ڈی او واپڈا میر مجتبیٰ رند نے اپنے آفس میں اسپیشل مجسٹریٹ واپڈا میر امام داد بگٹی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ سبی میں سرکاری اور غیر سرکاری اور عام صارفیں کے ذمہ 2ارب 71کروڑ بقایا جات ہیں جن کی ریکوری اور بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیاہے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے کیسکو کی چھاپہ مار ٹیم نے گرینڈ آپریشن کے دوران35افراد کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے جرمانے کیے انہوں نے کہا کہ سبی سب ڈویژن میں سرکاری محکموں سمیت 5ہزار 4سو 10صارفین کے ذمہ2 ارب 71کروڑ بقایا جات ہیں انہوں نے کہا کہ کیسکو چھاپہ مار ٹیم نے بقایاجات کی مد میں ابتک کیسکو نادہنگان سے ساڑھے 13لاکھ روپے وصول کیے ہیں انہوں نے کہا کہ نادہند گان کے خلاف رواں ماہ آپریشن جاری رہے گا شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے غیر قانونی ایئر کنڈیشن کے کنکشن منقطع کر دے بصورت دیگر کاروائی کے دوران نہ صرف بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ اسے جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ رواں ماہ اورماہ جون میں چھاپہ مار ٹیم بقایا جات کی ریکور میں اپنا ٹارگٹ پورا کریگا ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں