سبی، لہڑی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 2افراد جاں بحق

ہفتہ 2 جولائی 2016 11:43

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء ) سبی کے علاقے لہڑی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

سبی کے علاقے لہڑی میں موٹر سائیکل سوار بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دونوں افراد مقامی رہائشی تھے جو اپنے گھر جا رہے تھے تاہم راستے میں بارودی سرنگ سے جا ٹکرائے۔ واقعے کے بعد ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں