سبی، سات سالہ اغوا شدہ بچی کی عدم بازیابی پر ریلوے لیبر یونین کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 31 اگست 2020 16:49

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2020ء) ریلوے پولیس کوئٹہ کے سپاہی سید رسول شاہ کی معصوم بیٹی سیدہ لاریب بی بی کے ریلوے کالونی کوئٹہ سے دن دھاڑے اغوا اور ایک ہفتہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہ ہونے کے خلاف ریلوے لیبر یونین بلوچستان کے زیر اہتمام سبی مچھ شیخ واصل اور کوئٹہ میں ایک روزہ یوم سیاہ منایا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبی کے رہائشی محکمہ پولیس کوئٹہ کے کانسٹیبل سید رسول شاہ کی سات سالہ بچی لاریب بی بی کو نامعلوم سائیکل سوار نے اغواء کرلیا تھا، بچی کے اغواء کے خلاف لیبر یونین نے سبی ،مچھ اور کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور سبی میںلیبر یونین کے رہنماء نسیم گشکوری، حاجی علی نواز بگٹی، میر ھزار خان مری نے کارکنوں کے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔

احتجاج میں بچی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں