سبی،منشیات کے مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر خواتین کو 25سال قید اور 75ہزار روپے جرمانے کی سزا

جمعہ 19 ستمبر 2014 21:17

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) اسپیشل جج نارکوٹیکس مسٹر راشد محمود کی عدالت نے منشیات کے مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر خواتین کو مجموعی طور پر 25سال قید اور 75ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی کچھ عرصہ قبل ریلوے پولیس نے تین خواتین کو کوئٹہ سے سندھ چرس ،آفیون اور ہیروئن، سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا استغاثہ کے مطابق ریلوے پولیس نے دوران چیکنگ ایک خاتون فرزانہ بی بی سے 7کلو چرس ایک کلو آفیون،اور 200گرام ہیروئن جبکہ محمودہ بیگم اور یاسمین بی بی سے 8,8کلو چرس برآمد کیا اور ملزماہان کے خلاف ریلوے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا اور مقدمہ اسپیشل جج نارکوٹیکس کی عدالت میں زیر سماعت رہا جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت نے محمودہ بیگم ،اور یاسمین بی بی کو 8,8سال قید سخت اور فرزانہ بی بی کو 9سال قید کی سزائیں سنائیں اور ہر ملزمہ کو 25,25ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا سرکار کی جانب سے استغاثہ کی پیروی چوہدری اسد رشید منہاس نے کی ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں