سبی ‘مسافر ویگن اور مزدا ٹرک میں تصادم ‘ایک خاتون جاں بحق ‘8 افراد زخمی

منگل 25 نومبر 2014 19:50

سبی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) بلوچستان کے علاقے سبی کے قریب مسافر ویگن اور مزدا ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سبی کے علاقے پیرک کے مقام پرجیکب آباد سے سبی جانے والی مسافر ویگن اور مزدار ٹرک میں تصادم کے باعث ایک خاتون جاں بحق جبکہ ڈرائیور عطاء اللہ سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں عطاء اللہ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں