صوبائی سیکرٹری لائیواسٹاک محمد صدیق مندوخیل کا سبی کا دورہ ، بیف ریسرچ سینٹر کا معائنہ کیا

بدھ 7 جنوری 2015 19:05

سبی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء)صوبائی سیکرٹری لائیواسٹاک محمد صدیق مندوخیل نے سبی کے ایک روزہ دورہ کے دوران بیف ریسرچ سینٹر کا معائنہ کیا جہا ں پر بیف ریسرچ سینٹر کے سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ،ڈاکٹر عزیز عثمانی،ڈاکٹر شاہ محمد خجک نے انہیں گوشت اور دودھ کی پیداوار سے متعلق بریفنگ دی،اس موقع پر ڈاکٹر بیگ محمد کاکڑ،ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر حاجی افضل نودھانی،پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ملک اکرم بنگلزئی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ،دورہ کے دوران صوبائی سیکرٹری لائیواسٹاک نے میلہ گراؤنڈ ،اسٹیڈیم کا بھی معائنہ کیا،جبکہ بعد ازاں گھوڑا ہسپتال کا معائنہ بھی کیا جہاں پر جانوروں کی ویکسینیشن اور ان کے علاج معالجہ کے لیے جدید مشینریز کے نہ ہونے پر یقین دہانی کرائی کہ گھوڑا ہسپتال سبی کو جدید مشینری فراہم کرکے جانوروں میں پائے جانے والے موذی امراض کا تدارک کیا جائے گا،اس موقع پر انہوں نے سالانہ سبی میلہ کے سلسلے میں ہونے والی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور سالانہ میلہ میں شرکت کرنے والے مالداروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں