سبی سمیت بلوچستان بھر میں بجلی کا بحران ،500میگاواٹ کا شارٹ فا ل،کئی علاقوں میں بجلی مکمل بند

منگل 20 جنوری 2015 21:10

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) سبی سمیت بلوچستان بھر میں بجلی کا بحران ،500میگاواٹ کا شارٹ فا ل،کئی علاقوں میں بجلی مکمل بند ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ 16سے18گھنٹوں جاری ،شارٹ فال دس سے پندرہ روز تک ٹاورز کی بحالی تک جاری رہے گا ،کاروباری زندگی متاثر ،فوٹو اسٹیٹ ،درزی ،الیکٹرک سٹی سے متعلق کاروباری افراد سخت پریشان ، کاروباری افراد اور شہری بجلی کے بحران کے باعث معاشی بحران کا شکار ہونے لگے ہیں تفصیلات کے مطابق چھتر کے قریب 220kvکے تین ٹاورکو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیاگیا جس کے بعد سبی سمیت صوبہ بھر میں 500میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال پیدا ہوگیا ہے واپڈاذرائع کے مطابق متاثرہ ٹاورز کی بحالی کے مزید دس سے پندرہ روز لگ سکتے ہیں جس کی وجہ سے صوبے میں 500میگاواٹ کا شارٹ فال پیدا ہوگیا ہے جبکہ ٹاورز کی تباہی سے قبل صوبے کو 700سے80 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی تھی لیکن شارٹ فال کے باعث صوبے کے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر دی گئی واپڈا ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں 16سے 18گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ چند علاقوں میں مکمل طور پر بجلی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مزید دس سے پندرہ روز تک ٹاور ز کی بحالی تک جاری رہنے کا امکان ہے بجلی کے حالیہ بحران کے بعد سبی کا کاروباری طبقہ متاثر ہونے لگا ہے اور الیکٹرک سٹی سے متعلقہ روزگار حاصل کر نے والے کاروباری حضرات سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں عوامی حلقوں اور شہریوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کیسکوٹاورز کی بحالی کو جلد ازجلد یقینی بناکر شہریوں کومعاشی بحران سے بچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں