سبی،لہڑی کے ضلعی چےئرمین میر حسن ڈومکی، وائس چےئرمین میر حسن اسحق سمیت تحصیل کے تمام یونین کونسلز کے چےئرمین اور وائس چےئرمین بلامقابلہ کامیاب

بدھ 28 جنوری 2015 19:27

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)ضلع کونسل لہڑی کے ضلعی چےئرمین میر میرحسن ڈومکی وائس چےئرمین میر حسن اسحق سمیت تحصیل لہڑی کے تمام یونین کونسلز کے چےئرمین اور وائس چےئرمین بلامقابلہ کامیاب ہوگئے تفصیلات کیمطابق ضلع کونسل لہڑی کے چےئرمین اور وائس چےئرمین کے انتخابات کیلئے کسی بھی امیدوار نے ضلعی چےئرمین میر میر حسن ڈومکی وائس چےئرمین میر حسن اسحق کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع نہیں کراوئے جس کے بعد ضلع چےئرمین میر میر حسن ڈومکی وائس چےئرمین میر حسن اسحق کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا جبکہ تحصیل لہڑی کے چھ یونین کونسلز کے چےئرمین اور وائس چےئرمین بھی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں یونین کونسل بختیار آباد کے چےئرمین میر سیف اللہ ڈومکی، وائس چےئرمین محمد بچل یونین کونسل کھٹبار تنیہ کے چےئرمین نو رمحمد تنیہ وائس چےئرمین عبدالرحمن ماچھی یونین کونسل لہڑی کے چےئرمین میر شہرو ز خان ڈومکی وائس چےئرمین حامد خان یونین کونسل درگاہ میر حسن کے چےئرمین ظریف خان وائس چےئرمین دلی جان یونین کونسل خیر واہ کے چےئرمین میر خان وا ئس چےئرمین گائی خان یونین کونسل شہداد خان کے چےئرمین امیر حید ر شاہ وائس چےئرمین خورشید شاہ بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں