بلدیاتی انتخابات میں کامیابی نے ثابت کردیا عوام ڈومکی خاندان سے محبت کرتے ہیں،میر سلیم گشکوری

بدھ 28 جنوری 2015 19:30

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) بلدیاتی انتخابات میں ڈومکی گروپ کی بھاری کامیابی نے ثابت کردیا کہ علاقے کی عوام ڈومکی خاندان سے محبت کرتے ہیں میونسپل کمیٹی سبی کے چےئرمین وائس چےئرمین سمیت تین یونین کونسلز میں چےئرمین وائس چےئرمین کا بلا مقابلہ کامیابی کا سہرا سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی کے سر جاتا ہے ڈومکی گروپ کی کامیابی پر تمام کونسلران مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار ڈومکی گروپ کے رہنما سابق تحصیل چےئرمین میر سلیم گشکوری ،سابق لوکل چےئرمین افضال رضا ، نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سبی کے کونسلران نے ڈومکی گروپ پر مکمل اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈومکی گروپ کے چےئرمینوں اور وائس چےئرمینوں کو بلا مقابلہ کامیاب کرایا جو مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی سبی کے چےئرمین حاجی داؤد رند ،وائس چےئرمین میر شہداد خان مری اور تین یونین کونسلز کے چےئرمین وائس چےئرمین کی بلا مقابلہ کامیابی کا سہرا سردار زادہ میر حیربیار خان ڈومکی کے سر جاتا ہے

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں