سبی میں واپڈا ہائیڈرو یونین کے کارکنوں پر تربت میں واپڈا اہلکار محمد ایوب کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

منگل 3 فروری 2015 22:37

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) سبی میں واپڈا ہائیڈرو یونین کے کارکنوں پر تربت میں واپڈا اہلکار محمد ایوب کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ایس ڈی او آفس کے سامنے دھرنا احتجاجی مظاہرے میں واپڈا ہائیڈرو یونین کے ڈویژنل جنرل سیکریٹری علی حیدر مگسی، سرکل چےئرمین محمد افضل کھوسہ ، ڈویژنل چےئرمین بشیر احمد چانڈیہ ، ڈویژنل وائس چےئرمین عیسیٰ خان سیلاچی ، سب ڈویژنل سیکریٹری سلطان ابڑو، سب ڈویژنل وائس چےئرمین محمد بخش مہسر ، سب ڈویژنل سیکریٹری عبدالمجید کھوسہ نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین سمیت عام شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے دن دہاڑے دفتر کے اندر واپڈا ہیڈ کلرک محمد ایوب کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت مقتول کے قاتلوں کو گرفتار کرکے ان کے ورثاء کو مالی امدا د فراہم کرے انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا میں سیاسی بنیادوں پر تقرری و تبادلوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ واپڈا یک منافع بخش ادارہ ہے جس کو ایک سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے تاکہ قومی ادارے کو نیلام کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ واپڈا سمیت کسی قومی ادارے کو نجکاری نہیں ہونے دینگے اور حکومت کے ایسے غیر معقول فیصلوں کو کسی صورت بھی قبول نہیں کریں انہوں نے کہا کہ واپڈا کو نجکاری کرنے کا مقصد مزدورو ں کا معاشی قتل کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں