غریب اور مستحق افراد میں گرم کپڑے تقسیم کیے گئے ، سنگت ویلفیئر

جمعہ 27 فروری 2015 22:43

سبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء ) سنگت ویلفئیر سوسائٹی سبی کے صدر میر حدث خان مری نے کہا کہ گزشتہ روز داوی مرغزانی میں ریٹائرڈ برگیڈیر رزاق بلوچ کی توسط سے اور عالمگیر ٹرسٹ کراچی کی جانب سے سنگت ویلفئیر سوسائٹی کی زیر اہتمام غریب اور مستحق افراد میں گرم کپڑے تقسیم کیے گئے انہوں نے کہا کہ ہم بر گیڈیئر رزاق بلوچ اور عالمگیر ٹرسٹ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ وقتاً فوقتاًگرم کپڑے اور امدادی سامان مستحقین کے لیے دیتے ہیں اور ہم غریب اور مستحق افراد میں تقسیم کر تے ہیں اور ہم توقع کر تے ہیں کہ آئیندہ بھی وہ اپنا تعاون جاری رکھے گے

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں