سبی،کیسکو کی نجکاری و طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف واپڈا ہائیڈرویونین کا احتجاجی مظاہرہ

تین روز کی قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

منگل 3 مارچ 2015 21:35

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) کیسکو کی نجکاری و طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف واپڈا ہائیڈرویونین کا احتجاجی مظاہرہ،تین روز کی قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان،کوئی ملازم تین روز تک دفاتر نہیں جائے گا ،واپڈا کی نجکاری ملک اور عوام کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے حکومت ہوش کے ناخن لے،بلوچستان سے بجلی کا بحران جلد ختم کیا جائے مقررین ،تفصیلات کے مطابق واپڈیا ہائیڈرو یونین سبی کی جانب سے ڈویژنل آفس آر او میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے واپڈا ہائیڈرویونین کے سرکل چیئرمین حاجی افضل کھوسہ،جنرل سیکرٹری میرعلی حیدر مگسی،عیسیٰ خان سیلاچی،سلطان ابڑو،محمد بخش مہیسر ،میر جان الفت،فضل بھائی و دیگر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے واپڈا کی نجکاری کے جو مضموم عزائم ہیں اس سے واپڈا مزید خسارئے میں جائے گا جبکہ واپڈا سے منسلک لاکھوں ملازمین کا بھی قتل معاش ہوگا جس کی واپڈا ہائیڈرو یونین سمیت ملک بھر کے مزدور پرزور مخالفت کرئے گی اور واپڈا کو کسی صورت نجکاری میں تبدیل ہونے نہیں دیا جائے گا انہون نے کہا کہ بلوچستان میں جاری شدید لوڈ شیڈنگ نے صوبے کے زمینداروں کی معشیت کا جنازہ نکال دیا ہے جس کی وجہ سے صوبے کے زمیندار نان نفقہ کے لیے پریشان ہیں اور زمینداروں کی فصلات و باغات خشک ہو چکے ہیں انہون نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج واپڈا تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور واپڈا کی ترقی کے لیے کام کرنے والے ملازمین جو شب وروز اپنا خون پسینا ایک کرکے ادارئے کو مستحکم بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ان کو نظر انداز کیا جارہا ہے انہون نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری ملک بھر کے ملازمین کے معاشی قتل کے مترادف ہوگا جس کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین سیسہ پلائی دیوار بن کر ثابت ہو گی انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے واپڈا کی نجکاری اور صوبے میں جاری طویل لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا تو ملازمین ملک گیر احتجاج کریں گے جبکہ آج سے سبی ڈویژن کے تمام ملازمین اپنے مطالبات اور حقوق کے حق میں تین روزہ قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کررہے ہیں اور آنے والے تین روز تک کوئی ملازم دفتری امور سرانجام نہیں دئے گا ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں