سبی،تنخواہوں کی بندش کے خلاف ایپکا کی علامتی بھوک ہڑتال نویں روز میں داخل

جمعہ 13 مارچ 2015 21:07

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء )تنخواہوں کی بندش کے خلاف ایپکا کی علامتی بھوک ہڑتال نویں روز میں داخل،پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،ملازمین کے گھروں میں فاقوں نے ڈیرئے ڈال دیئے ہیں محراب خجک،مینر لودھی و دیگر،تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے ملازمین کی تنخواہوں کی بندش کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سبی پریس کلب کے سامنے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ کو نو روز گزر گئے لیکن ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی،نویں روز ایپکا سبی کے رہنماء بابو اللہ ڈتہ اور یار محمد کو ایپکا کے ضلعی صدر محراب خان خجک نے ہار پہنا کر علامتی بھوک ہڑتال پر بٹھایا ،دریں اثناء ایپکا کے ملازمین نے سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور احتجاجی دھرنا و مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا ضلع سبی کے صدر محراب خان خجک،جنرل سیکرٹری منیر احمد لودھی،وطن ٹیچرزایسوسی ایشن کے صدر ملک شاہ میر خان،جی ٹی ائے کے رہنماء جان محمد خجک و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی بلاجواز بندش ملازمین کے معاشی قتل کے مترادف ہے تنکواہوں کی بندش کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں فاقے پڑ چکے ہیں اور ملازمین کے بچے نان شبینہ کے محتاج بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ خزانہ آفیسر سبی کی جانب سے بلاجواز تنخواہوں کی بندش کا صوبائی حکومت اور کمشنر سبی ڈویژن نوٹس لے، اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے فی الفور احکامات جاری کرکے ملازمین کو نان شبینہ کا محتاج ہونے سے بچایا جائے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں