حکومت صوبے کے کالجز کو بہتر بنانے کیلئے اقداما ت کر رہی ہے، صوبائی سیکرٹری تعلیم عبد ا لصبور کاکڑ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 فروری 2016 20:32

سبی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔25فروری۔2016ء) بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری تعلیم عبد ا لصبور کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کے کالجز کو بہتر بنانے اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے اقداما ت کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی ان کے تمام مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا ظہارانہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج سب کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نظام تعلیم کی بہتری ہی ہمارے مستقبل کی تابناکی کی ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیمی معیارکو بلند کرنے اور کالجز کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر موجود کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ نے کہا کہ ترقی کا واحد راستہ عمدہ تعلیم ہے۔

(جاری ہے)

تعلیم سے ہی غربت اور مسائل کاخاتمہ ہو سکتا ہے۔ کالج کے پرنسپل پروفیسرمحمد نعیم نے اس موقع پر سیکرٹری تعلیم اور کمشنر سبی کی توجہ کالج کے دیرینہ مسائل کی طرف دلائی۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی، کالج کے ذاتی ٹرانسفارمر، سیوریج ، کالج اور چار دیواری کی مرمت اور کالج کے طلباء کیلئے بس کی فراہمی لازمی ضروریات ہیں۔ پرنسپل کالج نے طلباء کی حاضری اور تعلیم کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سید حسین علی شاہ ، ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈی۔ای۔اوسبی، ڈی۔ای۔ او کچھی ، محکمہ تعلیم کے اعلیٰ سرکاری افسران اور کالج کا مکمل سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں