مزدوروں کا عالمی دن ،پاکستان ورکرکنفیڈریشن کے زیراہتمام احتجاجی ریلی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 مئی 2016 19:46

سبی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔02مئی۔2016ء) :مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پرپاکستان ورکرکنفیڈریشن کے زیراہتمام احتجاجی ریلی و جلسہ عام منعقد،شکاگو کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،تفصیلات کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سبی میں پاکستان ورکرز کنفیڈریشن سبی کے صدر حاجی افضل کھوسہ کی قیادت میں سبی کی مختلف ٹریڈ یونینز ،مزدور تنظیموں کی جانب سے مشترکہ ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی جرگہ ہال کے سبزہ زار پہنچی جہاں پر شکاگو کے شہداء کی یاد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے صدر حاجی افضل کھوسہ،ملک اکرم بنگلزئی،طاہر وکٹر سہوترا،علی حیدر مگسی،ملک شاہ میر خان کہڑوتہ ،عزیز احمد گشکوری،سلیم احمد رئیسانی ،محراب خان خجک،قادر بخش لونی،ملک ریاض بلوچ،خلیل احمد،انور دہپال،تھنگو خان گورچانی،سیف اللہ مگسی،صدیق لونی،میر نسیم گشکوری بشیر احمد سومرو،یونس سولنگی ،عبدالستار گچکی و دیگر نے کہا کہ یوم مئی شکاگو کے مزدوروں کی لازوال قربانیوں کا دن ہے اور اض کے دن شکاگو کے مزدوروں نے سرمایہ دارانہ و استحصالی نظام کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر مزدوروں کی اجرت میں اضافہ اور کام کے دورانیہ میں کمی کو یقینی بنایا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملازم اور مزدور طبقہ ظلم و ناانصافیوں کی چکی میں پس رہا ہے اور حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق مزدور کی تنخواہ ماہانہ 13ہزار روپے ہونی چاہیے لیکن آج بھی مزدور اپنے حق سے محروم ہیں حکمران قومی اداروں کو نجکاری میں تبدیل کرکے اپنے غیر ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں اور مزدوروں کو مہنگائی و بے روزگاری کے دلدل میں مزید دھکیل کر انہیں حالات کے رحم و کرم پر چھوڑنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ،دن رات محنت کرنے والوں کو اجرت ان کے خون پسینہ بہانے سے بھی کم ملتی ہے پانچ فیصدسرمایہ دار و جاگیر دار طبقہ نے 95فیصد عوام کی تقدیر کے فیصلے کررہے ہیں اور ان کے حقوق غصب کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی اور افسر شاہی نے ملازمین کا جینا دوبھر کردیا ہے اور ملازمین کو بلاجواز انتقامی کاروئیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگار نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے حکمرانوں کو چاہیے کہ آئندہ بجٹ مٰں ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کرکے ملازمین کو ریلیف دیا جائے جبکہ ملک سے بے روزگاری و غربت کے خاتمہ کے لیے عملی طور پر ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ آج مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں تجدید عہد کرنا چاہیے کہ زدور اپنے حقوق کے حصول کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں گے اور اتحاد کی قوت سے غاصب طبقہ سے اپنے حقوق لے کر ہی دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں