سبی اور گردونواح میں قیامت خیز گرمی،سورج سوانیزے پر آگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 جون 2016 18:52

سبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06جون۔2016ء): سبی اور گردونواح میں قیامت خیز گرمی،سورج سوانیزے پر آگیا، سبی میں درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ،دوپہر کو شہر کی اہم شاہراہیں اور مارکیٹیں مکمل طور پر بند ،لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ،قیامت خیز گرمی کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے پینے کے پانی کی قلت،بجلی کی بار بار آنکھ مچولی اور طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام بلبلا اٹھے ،تفصیلات کے مطابق سبی شہر اور گرد و نواح گزشتہ دو روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے قیامت خیز گرمی کے باعث دوپہر کو شہر کی تمام مارکیٹیں اور دکانیں مکمل طور پر بند اور لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں گرمی کے باعث دوپہر کو شہر کی گلیاں اور سڑکیں سنسان ہو گئے شدید گرمی کے باعث ایئر کولروں اور ایئر کنڈیشن نے کام چھوڑ دیا شدید گرمی کے باعث شہر میں برف سمیت ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے سبی شہر اور گرد و نواح میں شدید گرمی کے باعث گرمی لگنے سے 9افراد متاثر ہو کر مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے سبی میں ایک جانب قیامت خیز گرمی جبکہ دوسری جانب پینے کے پانی کی شدید قلت اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی نے شہریوں کو مزید ذہنی مریض بنادیا ۔

(جاری ہے)

سبی شہر اور گردو نواح میں پینے کے پانی کی شدید بحران جاری رہنے کے باعث لوگ شدید گرمی میں اور محنت کش مزدوری کی تلاش میں جانے کی بجائے پانی کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں۔ایکسین پبلک ہیلتھ سبی نے سابق ڈی سی سبی کو ایک ماہ میں پانی کی قلت ختم کرانے کی یقین دہانی کرانے کے باوجود پانی کی بحران پر قابو نہ پا سکے۔اس قیامت خیز گرمی میں ایکسین پبلک ہیلتھ سبی شہریوں کو پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

ایکسین پبلک ہیلتھ سبی نے جب سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے شہر اور گردو نواح میں پینے کے پانی کی شدید بحران پیدا ہوگیا ہے سبی کے مختلف علاقوں میں غریب آباد ،اللہ آباد ،گشکوری محلہ ،پولیس کالونی ،کلی گشکوری ،سنگین قلعہ اے ون سٹی، بلوچ آباد سمیت مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے شہر میں پانی کی شدید بحران کے باعث شہر میں ٹینکر مافیامنہ مانگے دام وصول کرنے لگے ہیں شہر میں پانی کی شدید قلت کے باعث پانی کی فی ٹینکر ایک ہزار روپے تک فروخت ہونے لگی ہے جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے آفیسران چشم پوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھپ کا روزہ رکھ لیا ہے جبکہ دوسری جانب پی ایچ ای کے وال مین وی آئی پی اور بااثر شخصیات کے لیئے کسی بھی وقت پانی فراہم کرتے ہیں جس کی اطلاع موبائل پر دی جاتی ہے جبکہ غریب عوام سارا دن پانی کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔

سبی کے شہریوں نے محکمہ پی ایچ ای کے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ شہر اور گردونواح میں پانی کی شدید بحران کا نوٹس لیتے ہوئے پانی کی قلت دور کریں بصورت دیگر اہلیان سبی سیاسی جماعتوں سے ملکر احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ پی ایچ ای سبی اور ایکسین پی ایچ ای سبی پر عائد ہوگی۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں