قتل کے مقدمے میں ملوث دواشتہاری سمیت سات افرادکو گرفتار

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 13 جون 2016 18:32

سبی (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13جون۔2016ء )سٹی پولیس سبی اور سی آئی اے پولیس سبی نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں ملوث دواشتہاری ملزمان سمیت سات افرادکو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع ، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس انتصار حسین اور ایس ایس پی سردار حسین موسیٰ خیل کے خصوصی ہدایت پراے ایس پی میر فہد کھوسہ ،ڈی ایس پی میر اکرم گشکوری کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی سبی ذکاء اللہ گجر ،سی آئی اے سبی کے انچارچ میر شوکت ڈومکی ،اے ایس آئی محمد اسلم ،حولدار منور گشکوری پر مشتمل ٹیم نے سبی کے علاقے سے قتل کے مقدمے میں ملوث دواشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا،جبکہ دیگر کاروائیوں میں سٹی پولیس سبی اور سی آئی اے پولیس سبی نے مختلف مقدمات میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں