سانحہ کوئٹہ؛ اسلام میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں،میر فرحان جمالی

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 17 اگست 2016 19:00

سبی( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 17 اگست۔2016ء )قبائلی رہنماء میر فرحان جمالی نے سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کوئٹہ دھماکے کو پوری انسانیت پر حملہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے اسلام میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس قسم کی وارداتوں میں ملوث ہوتے ہیں وہ مسلمان تو دور انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ایسے کاروائیوں سے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں