سانحہ کوئٹہ کے خلاف سبی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 17 ستمبر 2016 18:34

سانحہ کوئٹہ کے خلاف سبی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

سبی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر۔2016ء ) شہر کے تمام کاروباری مراکز بند رہے ،اندرون شہر ٹریفک معطل رہی ،اہم شاہراہوں پر سناٹا طاری رہا ،عوامی نیشنل پارٹی کے اپیل پر سبی شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کیا گیا ا س موقع پر شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز،ادارے اور دکانیں بھی بند رہی ،اندرون شہر ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھا جبکہ شہر کے اہم شاہراہیں سنسان رہے اس موقع پر اے این پی ،بی این پی مینگل ،جاموٹ قومی موومنٹ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے شہر کے مختلف شاہراوں کا گشت کرتے رہے اور مختلف شاہراوں کا گشت کرتے ہو ئے بلوچستان چوک پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع احتجاجی مظاہرے سے اے این پی کے ضلعی صدر میر مجتبیٰ خجک،بی این پی مینگل کے سابق صدر ملک سلطان دہپال ،جاموٹ قومی موومنٹ کے سینئر نائب صد ر غلام حیدر کلواڑ ،چیئرمین یونین کونسل کڑک اور سماجی رہنماء عبد الغفار رندو دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کوئٹہ دہشت گردی کی بدترین کاروائی ہے بے گناہ نہتے شہریوں کا قتل عام انسانیت سوز واقعہ ہے حکومتی رٹ کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے کہا کہ وکلاء کی شہادت اور قابل صحافیوں کی شہادت نے پوری قوم کو غمزدہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پشتون،بلوچ،سندھی کی نسل کشی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے بہت کم ہے علاوہ ازاں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ضلع سبی کی جانب سے سانحہ کوئٹہ کے شہداؤں کے ایصال ثواب کے لئے بی این پی مینگل کے ضلعی سیکرٹری نے لنگر کا اہتمام کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں