سابق کارکردگی کی بنیاد پر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے،سرفراز خان ڈومکی

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:26

․سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) سابق صوبائی وزیر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما حلقہ پی بی 7کے نامز د امیدوار سرفراز خان ڈومکی نے کہا ہے کہ سابق کارکردگی کی بنیاد پر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے ہم نے ہمیشہ سبی کی عوام کے حقوق کی جنگ کامیابی سے لڑی ہے عوام 25جولائی کو ووٹ کی پرچی ہمارے لئے استعمال کرکے کامیاب بنائے سبی کی عوام کو پینے کے صاف پانی بجلی سمیت دیگر مسائل سے چھٹکارا دلائیں گے مری ڈومکی اتحاد سبی کی ترقی عوام کی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب چنگیز خان مری کی رہائیش گاہ میں عظیم ایشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حلقہ این اے 259سے آزاد امید وار سردارزادہ میر حیربیار خان ڈومکی ،سردار زادہ میر کہویار خان ڈومکی ،حاجی صاحب جان مری ، میر امیر محمد عرف میرو مری ، میر شہریار مری ، وڈیرہ حمید اللہ مری ، وڈیرہ ستار مری ، وڈیرہ غلام محمد مری ، وڈیرہ دلی محمد مری ، وڈیرہ یار محمد مری ، میر وسیم مری ، شاہ زمان مری ، میر الطاف مری ،میر منیر احمد مسوری بگٹی، فہیم احمد قریشی ، چوہدری امتیاز احمد ، عمران بشیر ، عابد بلوچ ، ڈومکی گروپ کے وڈیرہ غوث بخش گورگیج ،میر اللہ داد جتوئی میر محمد جان جتوئی کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں مری ڈومکی قبائل کے عمائدین سیاسی عوامی سماجی شخصیات بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

قبل ازین سردار سرفراز خان ڈومکی ودیگر کا شایان شان استقبال کیا گیا بلوچستان کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے حال احوال لیا گیا جلسہ عام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت اتحاد ندیم قریشی نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد طاہر عباس منتظرنے سرانجام دئیے نواب مری کی رہائیش گاہ سبی میں جلسہ عام کے موقع پر سردار سرفراز خان ڈومکی ، فہیم احمد قریشی ،حاجی صاحب جان مری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مری و ڈومکی قبائل کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیںسبی میں نواب چنگیز خان مری نے ہماری حمایت کا اعلان کرکے ہمیں عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا ہے کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کا تسلسل برقرار رکھیں گے پینے کے پانی بجلی سمیت دیگر مسائل ومشکلات کا ازالہ کیا جائے گا جلسہ عام سے حاجی صاحب جان مری ، فہیم احمد قریشی نے کہا 25جولائی کو سورج نواب چنگیز خان مری کے حمایت یافتہ سردار سرفراز خان ڈومکی کی کامیاب کی نوید لے کر روشن ہوگا انہوں نے کہا کہ اب انتخابی عمل میں مری برادری سمیت ہم سب آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اس موقع پر مستونگ میں شہید ہونے والے نوابزادہ سراج خان رئیسانی سمیت تمام شہداء کے ایصال ثوب کیلئے حاجی سعید الدین طارق نے دعا کرائی اس موقع پر جلسہ گاہ میں موجود ہر شخص کی انکھ میں آنسو آگئے تمام شرکاء نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی شہداء کو جوار رحمت میں اعلیٰ درجات پسماندگاں کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلدازجلد صحت یابی فرمائیں (آمین)واضح رہے کہ نواب چنگیز خان مری نے پی بی7 پر سردار سرفراز خان ڈومکی کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر پویس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں