سبی کے ممتاز قبائلی رہنما میر سلیم مرغزانی کی بلوچستان عوامی پارٹی حلقہ پی بی 07کے امید وار سردار سرفراز خان ڈومکی کے حمایت کا اعلان کردیا

پیر 16 جولائی 2018 17:24

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) سبی کے ممتاز قبائلی رہنما میر سلیم مرغزانی کی بلوچستان عوامی پارٹی حلقہ پی بی 07کے امید وار سردار سرفراز خان ڈومکی کے حمایت کا اعلان، مرغزانی محلہ میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد،تقریب میں مختلف قبائلی و حمایتی معتبرین اور لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت،کامیاب ہونے کے بعد لوگوں کی بنیادی مسائل کو حل کریں گے ،تعلیم اور پانی میرے اولین ترجیحات میں شامل ہیں ،آپ لوگوں نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرونگا ،سردار سرفراز خان ڈومکی،میر سلیم مرغزانی کی حمایتی تقریب سے خطاب،تفصیلات کے مطابق سبی کے ممتازسیاسی قبائلی رہنما میر سلیم مرغزانی نے بلوچستان عوامی پارٹی حلقہ پی بی 07کے امید وار سردار سرفراز خان ڈومکی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اس سلسلے میںمیر سلیم مرغزانی کی جانب سے مرغزانی محلہ سبی میںسردار سرفراز خان ڈومکی کے حق میںکارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سردار سرفراز خان ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈومکی خاندان گذشتہ 18سالوں سے سبی کے عوام کی بلا امتیازبے لوث خدمت میں مصروف عمل ہے ڈومکی خاندان نے 18سالوں میں جتنی ریکارڈ ترقیاتی کام سبی میں کرائے ہیں سبی کی تاریخ میں اتنے کام کسی منتخب امیدوار نے نہیں کرائے یہی وجہ ہے کہ سبی کے عوام ڈومکی خاندان سے زیادہ محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب بھی میں کامیاب ہوکر عوام کی بلا امتیاز خدمت جاری رکھوں گا بے روز گار نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنا ،پینے کے صاف پانی ،بجلی ،صحت اور تعلیم میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ لوگوں نے مجھ پر بھر پور اعتماد اظہار کیا ہے انشاء اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرونگا ،تقریب سے میر سلیم مرغزانی،میر مظفر نذر ابڑو،میر اللہ داد جتوئی دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میر حمل خان گہرامزئی ،سردار ایوب مری ،میر ریاض گشکوری،میر محمد جان رند،میر ہدایت گشکوری،وڈیرہ غوث بخش گورگیج ،وڈیرہ غلام حیدر ہاڑہ ،میر درانی خان گشکوری اور دیگر موجود تھے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں