عام انتخابات میں عوام کا ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کریں گے،

مرغزانی سمیت پسماندہ علاقوں کی عوام کو پینے کے صاف پانی بجلی سمیت دیگر مسائل سے چھٹکارا دلائیں گے، سردار سرفراز خان ڈومکی

پیر 16 جولائی 2018 18:55

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) سابق صوبائی وزیر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ء حلقہ پی بی 7کے نامز د امیدوار تمندار اقوام ڈومکی سردار سرفراز خان ڈومکی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں عوام کا ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کریں گے، ڈومکی برادری نے ہمیشہ سبی کی عوام کے حقوق کی جنگ کامیابی سے لڑی ہے مرغزانی سمیت پسماندہ علاقوں کی عوام کو پینے کے صاف پانی بجلی سمیت دیگر مسائل سے چھٹکارا دلائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین میر سلیم مرغزانی کی جانب سے کرائے گئے عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈومکی گروپ کے وڈیرہ غوث بخش گورگیج ،میر اللہ داد جتوئی میر محمد جان جتوئی ، میر مظفر نذر ابڑو بھی موجود تھے جبکہ حاجی محمد خان مرغزانی ، وڈیرہ حسن رند ، میر شاہ نواز مرغزانی ، محمد عظیم مرغزانی ، خان محمد مرغزانی ، محمد عظمت مرغزانی ، محمد شفیق مرغزانی ، محمد حنیف مرغزانی سمیت مرغزانی قبائل سینکڑوں عمائدین سیاسی عوامی سماجی شخصیات بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

قبل ازین سردار سرفراز خان ڈومکی ودیگر کا شایان شان استقبال کیا گیا ،روایات کو برقرار رکھتے ہوئے حال احوال لیا گیا جلسہ عام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت واسٹیج سیکرٹری کے فرائض حاجی سعید الدین طارق نے سرانجام دئیے جلسہ عام کے موقع پر سردار سرفراز خان ڈومکی ،میر سلیم مرغزانی ، اللہ داد جتوئی ، میر مظفر نذر ابڑو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی کی تعمیر وترقی کیلئے ڈومکی قبائل کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کا تسلسل برقرار رکھیں گے پینے کے پانی بجلی سمیت دیگر مسائل ومشکلات کا ازالہ کیا جائے گا اور مرغزانی سمیت دیگر پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائے گے مقررین نے کہا کہ میر سلیم مرغزانی کی عوام دوست خدمات بھی قابل تعریف ہیں اس موقع پر میر سلیم مرغزانی نے مہمانوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے سبی کے مختلف علاقوں گاؤ ن دیہات میں کارنر جلسے کا بھی اعلان کرتے ہوئے پی بی7 پر سردار سرفراز خان ڈومکی کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر پویس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں