ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میںناقص صفائی نظام کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ،میر رب نواز کھوسہ

پیر 16 جولائی 2018 18:55

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پروجیکٹ کوآرڈی نیٹر بلوچستان سینٹر فار پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ (سی پی ڈی آئی) عبدالرزاق بلوچ اوسس ڈیویلپمنٹ فاأنڈیشن کے پروگرام منیجرمیر رب نواز کھوسہ نے کہا ہے کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میںصفائی کا ناقص نظام کی وجہ سے لوگوں کو مسائل ومشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی میں پرہجوم پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اوسس ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے فیلڈکوآر ڈی نیٹر ریاض احمد بھی موجود تھے سینٹر فار پیس ڈیویلپمنٹ (سی پی ڈی آئی) اور اوسس ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی خدمات عامہ کے حوالے سے ضلع سبی کا سٹیزن رپورٹ کارڈ (سی آر سی) جاری کردیا جس کی تحقیق ڈسٹرکٹ انڈرسٹ گروپ کے تعاون سے مکمل کی گئی سی آر سی تحقیق کا ایک طریقہ ہے جسکے ذریعے عوامی خدمات کے حوالے سے شہریوں کی رائے اور عوامی محکموں کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں انکے اطمینان کا اندازہ لگایا جاتا ہے اس سروے کا انعقاد سی پی ڈی آئی کی جانب سے یورپی یونین اور فریڈرک نومین فاؤنڈیشن فار فریڈم کے تعاون کے ساتھ شروع کیا گیا ایک پروجیکٹ ترقی یافتہ پاکستان کیلئے جمہوری مقامی طرز حکمرانی کے تحت کیا گیا تھا سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ضلع سبی کے شہری ڈسٹرکٹ ہسپتال میں دستیاب صحت کی سہولیات سے مکمل طور پر مطمئن نہیںہیں ہسپتال تک رسائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں 46فیصد شرکاء نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال سبی تک پہنچنانا آسان ہے اور 49فیصد کے مطابق اپنی سہولت کے مطابق ڈاکٹر سے وقت لینا اسان تھا 43فیصد شرکاء کے مطابق ہسپتال کی انتظار گاہ بہت آرام دہ نہیں تھی49فیصد شرکاء کے مطابق ہسپتال میں مریضوں اور انکے ساتھ آنے والوں کیلئے پینے کا صاف پانی دستیاب نہیںتھا ، سروئے کے شرکاء میں 53فیصد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال معائنہ کروائے 36فیصد ہسپتال میںداخل ہوئے اور صرف11فیصد آپریشن کروانے کیلئے گئے تھے 43فیصد شرکاء کیلئے آپریشن کی تاریخ لینا آسان جبکہ 13فیصد کیلئے کچھ حد تک مشکل تھا سروئے میں 48فیصد نے آپریش کی تاریخ لینے کیلئے رشوت بھی دی 17فیصد آپریشن تھیٹر کی صفائی سے غیر مطمئن نظر آئے اور 91فیصد شرکاء کے مطابق انہیں آپریشن کیلئے بازار سے ادویات خریدنے کو کہا گیا سروئے کے شرکاء میں 46فیصد شرکاء کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں ان کے قیام یا وزٹ کے دوران انکو کبھی کبھار ہی مفت ادویات فراہم کی گئیں ہسپتال میں صفائی اور ستھرائی کے حوالے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سروئے کے 44فیصد شرکاء بستر کی چادروں کی صفائی سے غیر مطمئن تھے جبکہ 27فیصد نے وارڈز کی صفائی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا 40فیصد وارڈز کے بیت الخلاء کی صفائی سے بہت غیر مطمئن تھے لیبارٹری سروسز کے جواب میں 54فیصد شرکاء کے مطابق انہیں ہسپتال میں قیام کے دوران ڈاکٹر نے لیبارٹری سے کسی بھی قسم کا ٹیسٹ کروانے کو نہیںکہا اور باقی جواب دہندگاں میں سے 50فیصد کو ڈاکٹر نے انہیں لیبارٹری سے ایکسرے اور 54فیصد کو خون پیشاب ٹیسٹ تجویز کیا جس میں سے 57فیصد نے مجوزہ ٹیسٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی لیبارٹری سے کروائے اور 62فیصد نے انکی فیس بھی ادا کیا 55فیصد شرکاء کے مطابق انہیں ڈاکٹر نے کسی مخصوص لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانے پر اصرار کیا سروئے کے 39شرکاء نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سبی میں اپنے آخری وزٹ سے مطمئن جبکہ 22فیصد غیر مطمئن تھے 44فیصد نے مجموعی طور پر ہسپتال کے عملے کی جانب سے فراہم کردہ خدمات کو اچھا پایا 41فیصد مجموعی طور پر ہسپتال کی جانب سے کی جانے والی دیکھ بھال کو ٹھیک جبکہ 17فیصد نے برا پایا ڈسٹرکٹ کولیشن فار گڈ گورننس ضلع سبی کے عہدیداروں نے مطالبہ کہ مذکورہ ہسپتال چونکہ قریبی اضلاع کے مریضوں کو بھی سروسز فراہم کرتا ہے اس لئے ہسپتال کو مزید فعال کیا جائے اور اس میں جدید طرز علاج کی خدمات کو متعارف کرایا جائے پروجیکٹ کوآرڈی نیٹر بلوچستان سینٹر فار پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ (سی پی ڈی آئی) عبدالرزاق بلوچ اوسس ڈیویلپمنٹ فاأنڈیشن کے پروگرام منیجرمیر رب نواز کھوسہ ودیگر نے کہا کہ کسی بھی علاقہ میں ہسپتال عوام کے علاج معالجے میں اہم رول پلے کرتے ہیں ہسپتالوں میں صفائی کے نظام سمیت ادویات کی فراہمی بروقت آپریشن کی سہولیات سے لوگوں کی صحت بہتر ہوتی ہے صوبائی حکو مت محکمہ صحت سمیت مقامی سلح پر مقامی ہسپتالوں کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور شہریوں کو جدید دور کے مطابق ان کے علاج معالجے کو بروقت کیا جائے اور مذکورہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بھی بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں