تحریک لبیک انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کو یقینی بنائے گی ، پیر فقیر جان

منگل 17 جولائی 2018 20:57

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) تحریک لبیک اسلام کے نامز د امیدوار برائے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259سجادہ نشین دربار عالیہ نور پور شریف پیر فقیراللہ جان نقشبندی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک اسلام عام انتخابات میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کرکے نا صرف ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کو یقینی بنائے گی بلکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کے عزائم ناکام ہو سکے ۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ اسمبلی میں جس طرح ختم نبوت میں ترمیم کی کوشش کی گئی اور اسمبلی میں بیٹھے بے ضمیر نمائندوں نے آنکھیں بند کرکے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا وہ قابل نفرت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھاگ شہر ، نیو گوٹھ ریحان زئی ، اولڈ گوٹھ ایحان زئی ، گوٹھ سردار عبداللہ ابڑو ،ہانبھی محلہ ، اور دیگر علاقوں میں کارنر ز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، اس موقع پر خلیفہ حبیب اللہ مغیری ، خلیفہ علی جان نقشبندی ، ، خلیفہ نادر علی تنیہ ، ، خلیفہ غلام مصطفی نقشبندی کے علاوہ بھاگ شہر کے قبائلی اور سماجی عمائدین ، مریدین اور عقیدت مندون کی بڑی تعداد موجو د تھی ۔

(جاری ہے)

پیر فقیراللہ جان نقشبندی نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو آپ لوگوں نے اسلام کی سر بلندی کیلئے توپ پر مہر لگا کر دین دوستی کا ثبوت دینا ہے انشاء اللہ کامیابی کے بعد آپ کے منتخب کردہ نمائندے اسمبلیوں میں جاکر اپنا بھر پور کردار اداکریں گے۔ پیر فقیراللہ جان نقشبندی نے کہا کہ اس وقت ملک اور قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر ڈیم بنانے کی بھر پور حمایت کرنی ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک میں ڈیم بنیں گے تو خوشحالی ہمارے قدم چومے گی ۔ انہوں نے کہا مہمند ڈیم اوربھاشا ڈیم وقت کی اہم ضرورت ہے جب ملک میں ایسے ڈیم تعمیر ہو گے تو پھر بھاگ شہر اور گردوں نواع کی آبادی تالابوں کا پانی نہیں پیے گے ۔ بلکہ اپنی آئیندہ آنے والی نسلوں کو صاف پانی کی صورت میں ایک بہترین مستقبل دے گے ۔پیر فقیراللہ جان نقشبندی نے کہا کہ 25 جولائی کو ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کرنا ہے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں