سبی،عوام نے انتخابات میں شخصیت پسندی اور مفاد پرستوں کو مسترد کر دیا

بی این پی اقتدار میں آکر بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے عوام کو خوشحال بنائے گئی،شہریوں میں احساس محرومی کا خاتمہ کرے گئی، سابق ضلعی نائب صدربلوچستان نیشنل پارٹی

ہفتہ 11 اگست 2018 20:17

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی سینئر نائب صدر ماسٹر عبدالحمید ابڑو، ظریف خان مری ، ڈاکٹر عبدالقادر خجک، حمید اللہ بلوچ، سعید احمد سیلاچی، محمد رمضان سیلاچی ، شفیق احمد ابڑو، محمد طاہر پہنڑ ، لیاقت خان مکرانی، الہیٰ بخش ڈومکی، میر شہک خان مری، صاحب خان مری، محمد صدیق مری، محمد راشد ابڑو، سجاد علی خجک، غلا م مرتضیٰ مری، یار محمد مری، ایاز علی خجک نے اپنے مشترکہ بیان میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور نوابزادہ لشکری خان رئیسانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی عوام نے جس طرح بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بی این پی کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرایا اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے آٹھ رکن صوبائی اسمبلی اور چار قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے ہیں یہ یقینا صوبے کے عوام کے اعتما د کا اظہار ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں عوام نے شخصیت پسندی اور مفاد پرستوں کو مسترد کرکے بلوچستان کے حقیقی نمائندے منتخب کیے ہیں سردار اختر جان مینگل صوبے کے حقیقی لیڈر اور ترجمان ہیں انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں بی این پی اقتدار میں آکر سردار اختر مینگل کی سربراہی میں بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور عوام کو خوشحال بنائیں گے اور بلوچستان کی عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ کردیں گے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں