عید الاضحی کے موقع پر شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ،غلا م جیلانی

شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر عارضی چوکیا ں لگائی گئی ہیں ،موٹر سائیکلوں ،گاڑیوں اور ہر آنے والے شخص کی سخت چیکنگ جاری ہے، ایس ایچ او سٹی

جمعرات 16 اگست 2018 16:12

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) عید الاضحی کے موقع پر شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ،شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر عارضی چوکیا ں لگائی گئی ہیں ،موٹر سائیکلوں ،گاڑیوں اور ہر آنے والے شخص کی سخت چیکنگ جاری ہے ،ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او سٹی غلام جیلانی نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے ڈی آئی جی سبی اور ایس ایس پی کی خصوصی ہدایت پر شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں انہوںنے کہا کہ اہم شاہراہوں اور چوکوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہیں جبکہ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کے عارضی چوکیا ں قائم کیے گئے ہیں جو ہر آنے اور جانے والے گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں اور لوگوں کی سخت چیکنگ کر رہی ہے انہوںنے کہاکہ عید الاضحی کے روزتمام مساجد ،عید گاہوں اور امام بارگاہوں پر بھی سیکورٹی تعینات کی جائیں گی انہوںنے کہا کہ شہر میں کسی مشکوک چیز یا شخص کے بارے میں علم ہو تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں