سبی: محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات

شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ

جمعہ 14 ستمبر 2018 19:35

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) سبی میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں ،شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے ،امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے بی ایریاق میں لیویز کے جوان جبکہ اے ایریا میں250پولیس جوانوں کے علاوہ ایف سی اور بی سی فورس کے جوان اپنے فرائض سرانجام دیں گے،جلوس کے گزر گاہوں کو مکمل طورب پر سیل کیا جائے گا کسی کو بھی کارڈ پاس کے بغیر جلوس میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی ،امن کمیٹی ،انجمن تاجران اور علماء کرام بھائی چارے کا فضا برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریںان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی پولیس سبی رینج محمد یوسف ملک نے سبی میں محرم الحرام کے سلسلے میں امن کمیٹی،انجمن تاجران اور علماء کرام کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی،ضلع چیئرمین ملک قائم الدین دہپال، چیف آفیسر سبی حاجی عبدالعزیز رند، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد داود رند ، وائس چیئرمین حاجی محمد حیات رند،انجمن تاجران کے صدر حاجی طارق بنگلزئی ،تحریک لیبک کے زاہد طولان،صوفی سیلمان نقشبندی،چیف سینٹری محمد سلیم بنگلزئی اور دیگر بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس سبی رینج محمد یوسف ملک نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں اس سلسلے میں شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ہر آنے جانے والی گاڑیوں اور لوگوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشکوک افراد پر سخت نظر رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا محرم الحرام کے دوران جلوس کے گذر گاہوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا جلسوس کے روٹس پر دوکانوں اور مکانوں کو بھی سیل کر کے کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ جلوس میں بغیر سیکورٹی پاس کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ امن کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے امن کمیٹی،انجمن تاجران سبی اور علماء کرام ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں