سبی میں 14گھنٹوں میں دوبار زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے

پیر 24 ستمبر 2018 23:40

سبی۔ 24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) سبی زلزلے کی زد میں، 14گھنٹوں میں دوبا ر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، سبی شہر اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے،لوگوں میں خوف و ہراس۔ گذشتہ شب اور پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.3اوردن کو 3.7ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سبی سے 32کلومیٹر دور مشرق کی جانب تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار اور سوموار کے درمیانی شب رات ایک بجکر تیس منٹ پر سبی اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 3.3ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز سبی سے 32کلومیٹر دور مشرق کی جانب تھاجبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 20کلو میٹر تھی۔ سوموار کے روز دو بجکر پندرہ منٹ پر سبی شہر اور قریبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت3-7ریکارڈ کیا گیا جبکہ زلزلے کا مرکز سبی سے 22کلو میٹر دور مشرق کی جانب تھا جبکہ زیر زمین زلزلے کی گہرائی 20کلو میٹر تھا ،14گھنٹوں کے دوران دو بار زلزلے کے جھٹکے آنے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے تاہم زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں