شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی

منگل 11 دسمبر 2018 22:59

سبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد عظیم دہپال نے کہاہے کہ سبی کے شہریوں کے زندگی کی بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ،شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ،سبی ہمارا اپنا شہر ہے میں بھی سبی شہر کا لوکل ہوں اور یہاں کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ،سبی شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات کئے جا رہے ہیں،شہر سے آوارہ کتوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، میرے آفس کا دروازہ ہر خاص وعام کے لئے کھوئے ہوئے ہیں ،عوامی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا ، میونسپل کمیٹی شہریوں کوصاف ستھرا اور پر فضاء ماحول فراہم کرنے لئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد اپنے آفس میںملاقات کے دوران مختلف طبقہ فکر کے افراد اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں