حکومت اساتذہ کے خلاف ناروا سکوک بند کر کے تعلیمی اداروں کو بنیادی سہولیات فراہم کرے،سبی اساتذہ کااحتجاجی مظاہرہ

پیر 17 دسمبر 2018 22:24

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) سبی کے اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں سٹرکوں پر نکل آئے،بلوچستان ایجوکیشن الائنس ایکشن کمیٹی سبی کے پروفیسر ز اور اساتذہ نے اپنے جائر مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا ،صوبائی حکومت اساتذہ کے جائزمطالبات کو تسلیم کرے ،تعلیمی ایکٹ 2018کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے ،حکومت بلوچستان تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیت فراہم کرے۔

احتجاجی مظاہرے سے اساتذہ کا خطاب ،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی ایکٹ 2018کے فیصلے کے خلاف بلوچستان ایجوکیشن الائنس ایکشن کمیٹی سبی کے پروفیسر ز اور اساتذہ نے اپنے جائر مطالبات کے حق میںڈگری کالج سبی سے ایک احتجاجی ریلی نکالی ریلی کی قیادت پروفیسر ظفر اللہ گشکوری،محمد انور لاشاری کر رہے تھے احتجاجی ریلی میں تما م اساتذہ تنظیموں نے شرکت کی احتجاجی ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

احتجاجی ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا سبی پریس کلب پہنچی اور سبی پریس کلب کے سامنے پروفیسرز، لیکچرراز اوراساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ میر ظفر اللہ گشکوری ، جان محمد خجک ،محمد انور لاشاری ،محمد یونس رند ،محمد خان سیلاچی،عمران اعتماد یوسفی ، اوردیگر اساتذہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اساتذہ کے خلاف ناروا سکوک بند کر کے تعلیمی اداروں کو بنیادی سہولیات فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں