سبی، ٹینکر کے ٹکرسے دوبچے جاں بحق،ڈرائیورگرفتار

پیر 17 دسمبر 2018 22:24

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) چاکر روڈ سبی پر تیز رفتار سرکاری ٹینکر نے موٹر سائیکل کو پیھچے سے ٹکر مار کر موٹر سائیکل پر سوار 12 سالہ عرفان اور 13 سالہ اسماعیل کو کچل کر ہلاک کردیا جبکہ 15سالہ فرحان زخمی ہوا ٹینکر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہلاک و زخمیوں کو سول ہسپتال سبی لایا گیاجہاں پربچوں کے ورثاء اور شہری سول ہسپتال سبی پہنچ گئے اور ہسپتال کے سامنے ٹینکر ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے سول ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے معطل کردیا ،واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے اے ایس پی دوست محمد بگٹی نے مذاکرات کئے اور مذاکرات کے بعد اے ایس پی دوست محمد بگٹی اور ایس ایچ او سٹی میر لشکران گشکوری نے کاروائی کرتے ہوئے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹینکر کو اپنے قبضے میں لیا اور ملزم کے خلاف سٹی پولیس تھانہ سبی میں مقدمہ درج کر لیا جبکہ مظاہرین نے ملزم کی گرفتاری اور مقدمہ درج ہونے کے بعد احتجاج کو ختم کر دیا ،جبکہ جاںبحق ہونے والے بارہ سالہ بچہ عرفان سومرو کے چچا کا آج گھر میں شادی کا پروگرام تھاحادثہ کے بعد شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں