سبی میں موثر انداز میں صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر ہو سکے،ڈپٹی کمشنر سبی

جمعہ 11 جنوری 2019 22:04

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہاہے کہ سبی میں موثر انداز میں صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر ہو سکے،فوٹو سیشن کی نہیں عملی طور پر اقدامات کئے جائیں گے ،شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے بہت جلد حکمت عملی طے کی جائے گی جس میں سبی کے تاجروں کو بھی شریک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر ممتاز مری ،اے ڈی سی ریونیو میر رحمت اللہ گشکوری ،اے ڈی سی جنرل ملک عباس سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ میونسپل کمیٹی سبی کی جانب سے شہر میں ہفتہ صفائی کو ایک موثر انداز میں شروع کیا جائے گا اور شہر کے تمام گندگی کو صاف کر کے سبی کو ایک خوب صورت شہر بنایا جائے گا تاکہ اس سے سبی کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں