سبی،ہفتہ صفائی کے سلسلے میں اہم اجلاس

منگل 15 جنوری 2019 23:39

سبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ کی صدارت میں ہفتہ صفائی کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی،اسٹنٹ کمشنر سبی ممتاز مری،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالستار لانگو،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد عظیم دہپال،وائس چیرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد حیات رند سابق چیرمین حاجی محمد داود رند،انجمن تاجران کے نمائندوں اور علماء کرام سمیت میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہفتہ صفائی کو منانے کے علاوہ شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا رکھنے کے لئے مشاورت کی گئی اور اس سلسلے میں مختلف رائے سامنے آئے اس موقع پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ سبی شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر کچڑا دان رکھیں جائیں گے جہاں پر دکاندار اپنے دکانوں کء صفائی کے بعد کچڑا ان ڈیسٹ بین میں ڈالیں گے جبکہ صفائی دکان بند کرنے سے پہلے کیا جائے گا اور کچڑوں کو سڑکوں پر پھینکنے یا نالیوں کے اندر ڈالنے کے بجائے کچڑا دان میں ڈالا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں