امن وسلامتی کا راستہ ہی ترقی وخوشحالی کا راستہ ہے،صوبائی مشیر میر سکندر عمرانی

بدھ 23 جنوری 2019 16:44

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) بلوچستان حکومت کی جانب سے فراریوں کی بحالی کے لئے جرگہ ہال سبی میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی مشیر میر سکندر عمرانی تھے۔ تقریب میں بریگیڈیئر اویس مجیدسابق وزیر اعلی بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی،سابق صوبائی وزیر ملک خرم شہزاد، کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل آغا، ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ کے علاوہ قبائلی معتبرین سول اور پاک آرمی کے افسران شریک تھے۔

تفصیلات کے مطابق سبی اور نصیر آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے کالعدم بلوچ تنظیم کے فراری17 کمانڈروں اور 8ڈپٹی کماندر سمیت 204افراد میں پرامن بلوچستان پالیسی کے تحت محب وطن بھائیوں کی مالی معاونت اور یکجہتی کے تحت امداری رقم کی قسط ادا کرنے کی پروقار تقریب جرگہ ہال میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی سکندر عمرانی تھے۔

تقریب میں بریگیڈیئر اویس مجید، کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل آغا،سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی ،سابق صوبائی وزیر ملک خرم شہزاد ، ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ،ضلع چیئرمین ملک قائم الدین دہپال ،ایس ایس پی عبدالحق عمرانی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی میر حیر بیار خان ڈومکی کے علاوہ قبائلی معتبرین سول اور پاک آرمی کے افیسران شریک تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی سکندر عمرانی ، سابق نگران صوبائی وزیر ملک خرم شہزاد، ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی نے کہا کہ امن وسلامتی کا راستہ ہی اصل کامیابی اور ترقی وخوشحالی کا راستہ ہے ظلم وستم دہشت گردی کا راستہ ناکامی و تباہی کا ہے آپ سب نے امن خوشحالی کا راستہ اپنا کر اپنے بچوں کا مستقبل کو روشن کیا آج کے موجودہ حالات آپ سب کے سامنے عیان ہے پاکستان دنیا کو پہلا اسلامی ملک ہے، دشمن پوری دنیا میں مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازشوں میں مگن ہے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں