آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائرز ایسوسی ایشن کے مرکزی قائدین ایک روزہ دورے پر سبی پہنچ گئے

جمعرات 7 فروری 2019 20:22

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2019ء) آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائرز ایسوسی ایشن کے مرکزی قائدین ایک روزہ دورے پر سبی پہنچ گئے ،آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائرز ایسوسی ایشن سبی نے شانداراستقبال کیا،قائدین سے مختلف محکموں کے ملازمین کی ملاقات مسائل سے آگا ہ کیا ،ایپکا کے ضلعی سینئر نائب صدر ملک میوہ خان مگسی نے ایپکا چھوڑ کر آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائرز ایسوسی ایشن کے مرکزی قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کر دیا ،کارکنوں کا خیر مقدم ،تفصیلات کے مطابق آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شکر خان ریئسانی ،مرکزی جنرل سیکرٹری شمس اللہ کاکٹر،مرکزی فنانس سیکرٹری خان محمد ،مرکزی رہنماء اور مشریز یونٹ کوئٹہ کے صدر جلیل احمد رند ایک روزہ دورے پر سبی پہنچ گئے آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائرز ایسوسی ایشن سبی کے ضلعی صدر کریم بخش ہانبھی ،جنرل سیکرٹری میر گلزمان گشکوری اور دیگر کارکنوں نے مرکزی قائدین کی سبی آمد پر شانداراستقبال کیابعد ازیں مرکزی قائدین سے سبی کے مختلف محکموں کے ملازمین نے ملاقات کر کے اپنے مسائل سے آگاہ کیا ،اس موقع پر آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شکر خان ریئسانی ،مرکزی جنرل سیکرٹری شمس اللہ کاکٹراور دیگر عہدیداروں نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائرز ایسوسی ایشن نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اور ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لئے جدوجہد جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ملازمین کے حقوق پر کوئی بھی سمجھوتہ قبول نہیں کرئے گی اور نہ ہی ملازمین کے ساتھ کوئی زیادتی برداشت کرئے گی جبکہ ایپکا ضلع سبی کے سینئر نائب صدر ملک میوہ خان مگسی نے ایپکا سے مستفی ہوکر آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شکر خان ریئسانی ،مرکزی جنرل سیکرٹری شمس اللہ کاکٹر،مرکزی فنانس سیکرٹری خان محمد ،مرکزی رہنماء اور مشریز یونٹ کوئٹہ کے صدر جلیل احمد رندسے ملاقات کر کے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائرز ایسوسی ایشن میں غیر مشروط طور پر شمولیت کا اعلان کیاآل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائرز ایسوسی ایشن کے مرکزی قائدین اور ضلع سبی کے عہدیداروں نے ملک میوہ خان مگسی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتں ملازمین کے مسائل کو حل کرانے میں ضلعی عہدیداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے اور ضلع سبی کو آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائرز ایسوسی ایشن کا گڑھ بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں